سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری میں صیہونی حکومت کے جرم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کا علاج کرنے والے ہسپتال پر حملہ اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے جو کہ بنیادی انسانی اقدار سے مبرا ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہمیں تمام انسانیت سے کہتا ہوں کہ وہ غزہ کی پٹی میں اس بے مثال ظلم کو روکنے کے لیے اقدام کریں۔
ایک گھنٹہ قبل فلسطینی خبر رساں ذرائع نے غزہ کے ایک اسپتال میں اس سانحہ کی اطلاع دی تھی جو صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد پیش آیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی جنگجوؤں کی المعمدانی اسپتال پر بمباری کے دوران 500 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق القدرہ نے زور دے کر کہا کہ یہ کارروائی ایک اجتماعی قتل ہے جو ہسپتال پر اس حملے کے بعد ہوئی۔