سچ خبریں:اربیل ہوائی اڈے پر امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے کمانڈر نے بیان دیا کہ یہ اتحاد ہوائی اڈے پر اڑنے والےکسی بھی ڈرون کو مار گرائے گا۔
الفرات نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے علاقے اربیل میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے کمانڈر سکاٹ ڈیسرمو نے خبردار کیا کہ یہ اتحاد ہوائی اڈے پر اڑنے والے کسی بھی ڈرون کو تباہ کرے گا چاہے وہ حملہ آور اور غیر حملہ آور ہو،رپورٹ کے مطابق انھوں نے بغیر کسی تفصیل کے زور دیاکہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد ستمبر کے آخر میں بین الاقوامی اتحاد اس اڈے کی حفاظت کے لیے ایک دفاعی نظام نصب کرے گا ۔
اخباری ذرائع نے گذشتہ ہفتہ کی شام عراقی کردستان کے اربیل کےہوائی اڈے پر ڈرون حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا ہدف موساد جاسوس لانچر تھا جسے کاتیوشا ڈرون اور میزائلوں نے نشانہ بنایا،یادرہے کہ اس حملے کے بعد امریکی قونصل خانے نے شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے حملوں کو عراقی خودمختاری اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
تاہم داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، عراقی کردستان ریجن کاؤنٹر ٹیررازم سروس نے بھی اربیل ہوائی اڈے پر دو ڈرونز کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بین الاقوامی اتحاد ، جس کا اڈے کے قریب ایک اڈہ ہے ، نے دونوں ڈرون کو ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا ۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں قابض فوج کے ٹھکانوں پر حالیہ حملوں میں ڈرون کے استعمال نے بین الاقوامی اتحاد میں تشویش پیدا کردی ہےکیونکہ امریکی C-ROM دفاعی نظام ان کو روکنے اور تباہ کرنے سے قاصر ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا
اکتوبر
امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری
جولائی
جرمنی کی مسلمانوں کے خلاف پالیسیوں کا نتیجہ
مئی
ہماری طرف سے بھی کچھ آنے والا ہے؛عراقی حزب اللہ کا صیہونیوں کو پیغام
اکتوبر
جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کیلئے جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق
اپریل
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
نومبر
وزیر اعظم نے بنی گالہ کے نوجوانوں کو کیا خوشخبری سنائی
جون
حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکھٹا کرلیے
مئی