سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین عراق جائیں گے۔
الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے آج اعلان کیا کہ اس ہیڈکوارٹر نے اس سال اربعین کے دوران 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی عراق آمد کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اربعین واک میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا:عراقی فوج
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں داخل ہونے والی اس تعداد کے انتظام کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے جس میں سول کپڑوں میں 15000 سے زائد فوجی زائرین کرام کے درمیان موجود ہوں گے جن کا مشن سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی صورت حال پر نظر رکھنا ہے۔
الخفاجی نے مزید کہا کہ داعش کی باقیات کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے حفاظتی آپریشن انبار، بغداد اور کربلا آپریشن کمانڈ میں فوجی یونٹوں کی تعیناتی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: یوم اربعین پر سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے آٹھ نکات
عراقی مشترکہ آپریشن کمان کے ترجمان نے بھی کہ مذکورہ منصوبہ تقریباً ایک ہفتہ قبل عراق میں غیر ملکی اربعین زائرین کی آمد کے وقت سے شروع کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی بچے کا جمنا اور شہداء کی لاشوں پر کتوں کا حملہ
دسمبر
زلزلے سے ترکی کو 34 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان
فروری
پوپ فرانسس کا بچے کی جگہ پالتو جانور رکھنے کا انتباہ
مئی
اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے سوکوترا میں نیا فوجی اڈہ تعمیر کیا
جنوری
صہیونی شہید نصراللہ کے خون کا اثر دیکھیں گے: عراقچی
نومبر
’لاپتا‘ ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو اسمگلنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
جولائی
کیا امریکہ اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟
اگست
شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کردیا۔ عظمی بخاری
مئی