سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر کنٹرول علاقے بحیرہ احمر کی ایلات بندرگاہ میں کشتیوں کی نقل و حرکت کو خطرے میں ڈال دیں گے۔
البوابہ الاخباریہ العالمیہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی پر یمنی انصار اللہ کے ڈرون اور میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کیا صیہونی ہاریٹز اخبار نے یوسی میلمن کالکھا ہوا ایک کالم شائع کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ انصار اللہ نے پہلے بھی اسرائیل کو میزائل حملے کی دھمکی دی تھی لہذا اسرائیلی سکیورٹی سروسز کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
ہاریٹز نے زور دے کر کہا کہ ابوظہبی پر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کی ایلات بندرگاہ اب محفوظ نہیں رہی، اخبار نے مزید کہا کہ انصاراللہ کے زیر کنٹرول علاقے ایلات کی بحیرہ احمر کی ایلات بندرگاہ میں کشتیوں کی نقل و حرکت کو خطرے میں ڈال دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے کامیاب حملے نے صیہونی حکومت کو خوفزدہ کر دیا ہے نیز انصار اللہ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے یمن میں اپنی مداخلت کو تیز کرنے کی کوشش کی تو یہ حکومت یمنی انقلابیوں کے راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے گی۔