?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف ہونے والی نئی صیہونی کاروائی کے جواب میں مزاحمت تحریک کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر تقریباً 500 میزائل اور راکٹ داغے گئے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات 11 مئی کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں اس حکومت کی کاروائی کے دوسرے روز فلسطینی مزاحمت کے جواب میں بدھ 10 مئی کو اسرائیل پر تقریباً 500 میزائل اور راکٹ داغے گئے۔
ایک عسکری تجزیہ کار نے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم اخبار میں لکھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں کیا جانے والے آپریشن اس تحریک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑالیکن اس سے کوئی مساوات نہیں ٹوٹی اور اس کی کسی چیز میں بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں کے مکینوں کے لیے اس حقیقت کی وضاحت کردے، اس سے پہلے خطرے کے سائرن کی آواز سے ان کی نیندیں حرام ہو جائیں ان کا سکون چھن جائے ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بھی کہا کہ تین دل قبل ڈھال اور تیر نامی آپریشن کے تحت ہم نے غزہ کی پٹی میں 158 اہداف پر حملہ کیا جس کے جواب میں غزہ کی پٹی سے ہم پر 507 میزائل اور راکٹ داغے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ 9 مئی کی صبح اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے خلاف "ڈھال اور تیر” کے نام سے ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کے تحت جہاد اسلامی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر حملے تین دن تک جاری رہیں گے۔
اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح صیہونی عبوری حکومت کے مجرمانہ حملوں کے تسلسل اور خان یونس میں جہاد اسلامی کے سینئر کمانڈر کے قتل کے ساتھ ہی، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے آغاز کے بعد سے، غزہ کی پٹی میں منگل کی صبح ہونے والے حملے سے لے کر اب تک 25 افراد شہید اور 76 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں صیہونی جرائم کے 380 دن
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ رات غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر
اکتوبر
اگر قابض لبنان میں رہے تو حزب اللہ چپ نہیں بیٹھے گا ؟
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: حزب اللہ سے وابستہ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے سے
جنوری
وزیراعظم نے فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل فیض
دسمبر
صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف
جون
شام میں ترکی سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کی امریکہ سے مدد کی درخواست
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی
مارچ
آئی اے ای اے کی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ زراعت کیلئے ایٹمی حل کی حمایت
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایٹمز فار فوڈ انیشیٹیو کے تحت ایک حالیہ
ستمبر
لاگت میں کمی کے باوجود ریلوے ’ایم ایل ون‘ منصوبہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط
?️ 14 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی سے پشاور تک 1726کلومیٹر پر محیط مین
اکتوبر
برطانوی وزیر انسداد بدعنوانی مستعفی! وجہ ؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: Neue Züriche Zeitung، برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق نے
جنوری