?️
سچ خبریں:امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والے جرائم میں اضافے کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔
عربی21نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کی آزادی اظہار رائے کے قیدیوں کے معاملے میں گزشتہ مہینوں میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے، اس سلسلہ میں دہشت گردی کے مقدمات میں خصوصی فوجداری عدالت نے کئی سال قید کی سزائیں سنائیں جس نے اس ملک کے سماجی کارکنوں اور محافظوں کو متاثر کیا۔
جبکہ اپیل عدالتوں نے نظربندوں کی پچھلی سزاؤں کے سلسلہ میں بھی حیرت انگیز فیصلے سنائے جبکہ کچھ قیدی پہلے ہی برسوں کی قید کاٹی چکے تھے انہیں اب آزاد ہونا تھا تاہم اپیل کورٹ نے انہیں بھی چونکا دینے والی طویل قید کی سزائیں سنائیں۔
عرب ذرائع ابلاغ نے اس سال کے آغاز سے جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب تک سابقہ سزاؤں کی منسوخی اور قید کی سزاؤں میں اضافے کے متعدد کیسز کی چھان بین کی ہے جن میں شیخ خالد الرشید کی قید کی سزا کو 15 سال سے بڑھا کر 23 سال کرنا بھی شامل ہے۔
تاہم، بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے اور جدہ کے سلام محل میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ان کی ملاقات کے بعد، متعدد مقدمات کے حوالے سے سعودی ججوں کے نقطہ نظر میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے کیونکہ اپیل کورٹ نے سزا میں کمی کی درجنوں سزائیں منسوخ کر کے نئی سزائیں جاری کیں جن میں سے کچھ پچاس سال قید پر مبنی ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ڈان کے مطابق گزشتہ اپریل میں سعودی ججوں کی گرفتاری اور آل سعود کے زیادہ وفادار لوگوں کی تقرری اس طرح کی بے مثال سزائیں جاری کرنے کا ایک اہم عنصر تھا، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ گزشتہ جولائی میں جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کو قیدیوں کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات اٹھانے کی ہری جھنڈی دی تھی۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری
’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج
?️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے پنجاب میں
نومبر
بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، ایک دن میں دو لاکھ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوگئے
?️ 15 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
صیہونی فوجیوں کا الجزیرہ کے دفتر پر حملہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی
جون
اسرائیلی کنیسٹ نے مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ منصوبے کو منظوری دے دی
?️ 24 جولائی 2025اسرائیلی کنیسٹ نے مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ منصوبے کو منظوری دے
جولائی
وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں
مئی
انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے
جولائی
اسرائیل نے غزہ میں خوراک کو ہتھیار میں بدلا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: فیلیپ لازارینی، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی
مئی