سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے صیہونی حکومت کے یمن کے خلاف ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جس میں یمن پر خفیہ کارروائیوں کی تیاری کی جارہی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی انٹیلیجنس یونٹ نے حالیہ دنوں یمنی لہجے اور ثقافت کے بارے میں تربیتی کورسز شروع کیے ہیں تاکہ خفیہ اہلکاروں کو یمن کے خلاف کام کرنے والی ایک نئی مخصوص ڈویژن میں تعینات کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی انٹیلیجنس یونٹ یمن میں حوثیوں کے عسکری اہداف کا تعاقب کر رہی ہے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔
معاریو نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ حوثیوں کے خلاف جنگ پیچیدہ ہے، کیونکہ ان کے بارے میں انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنا انتہائی مشکل ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کے سامنے کیوں بے بس ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
یہ انکشافات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسرائیل یمن میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے اور حوثیوں کو کمزور کرنے کے لیے خفیہ منصوبے بنا رہا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اپنے منصوبوں میں کس حد تک کامیاب ہوگا کیونکہ اس سے پہلے صیہونی یمن کے خلاف اپنے ایک بھی خفیہ منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے ہیں۔