?️
سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے یمنی حملوں کے ممکنہ خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے، جب کہ امریکی ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کی کارکردگی سے مایوس ہو کر خطے میں آئندہ اقدامات کو اس کے بغیر طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر امریکی حملے روکنے کے اچانک اعلان نے نہ صرف واشنگٹن بلکہ تل ابیب میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر صیہونی حکومت کی تشویش اور شدید خطرے کا احساس
صہیونی ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے بعد اسرائیل میں اعلیٰ عسکری اور انٹیلیجنس حکام نے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،اہم خدشہ یہ ہے کہ یمنی انصاراللہ تحریک اب اسرائیل کی تنصیبات جیسے بجلی کے نیٹ ورک کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
صہیونی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی دفاعی قیادت اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے کہ جب امریکہ پیچھے ہٹ گیا ہے، تو یمنی مزاحمت کار اسرائیلی فوجی و شہری اہداف پر حملے مزید تیز کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے فوری جوابی کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے،اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے روزنامہ یدیعوت احرونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان سے قبل اسرائیل کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی، جو سٹریٹجک رابطے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب، عبرانی روزنامہ یسرائیل ہیوم نے باخبر امریکی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ، نیتن یاہو کی پالیسیوں سے شدید مایوس ہو چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں آئندہ کسی بھی اقدام میں ان پر انحصار نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ اب خطے میں اپنے فیصلے براہِ راست اور خود مختار انداز میں کریں گے، اور نتانیاہو کو نظرانداز کرنا ان کے نئے علاقائی وژن کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
جولائی
Exactly What to Eat For a Week to Lose Weight, The Healthy Way
?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
مشرق وسطی میں کیسے امن ہو سکتا ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں کہا کہ
ستمبر
عراق میں7 ترک فوجی ہلاک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کی پی کے کے پارٹی کا کہنا ہے کہ
مئی
صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور عالمی تبدیلیاں
?️ 24 اگست 2025صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور
اگست
اپنا حال بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سبق لیں: وزیر اعظم
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
دسمبر
بائیڈن وعدوں اور توقعات کو پورا کرنے سے قاصر
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں
جنوری
یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں امریکی دعوے جذباتی افواہیں: شمالی کوریا
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں
فروری