صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید

صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید

?️

سچ خبریں:صہیونی  تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ پر نئے وسیع حملے کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی پچھلی جنگوں کی طرح ناکام ہو سکتی ہے، جبکہ حماس کی مزاحمتی صلاحیت بدستور برقرار ہے۔

قابض صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر وسیع فوجی حملے کی تیاریوں کے اعلان پر، خود اسرائیلی تجزیہ کاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک غیر منطقی اور خطرناک فیصلہ قرار دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق، صہیونی تجزیہ کار نیر دفوری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کئی ریزرو فوجیوں کو طلبی کے نوٹس بھیج دیے گئے ہیں، اور آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید نوٹس جاری ہوں گے، جو غزہ میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حصہ ہیں۔
سابق نائب صدر داخلی سلامتی کونسل ایتان بن داوید نے خبردار کیا کہ غزہ میں جنگی کارروائیوں کے تقریباً رُکنے کے باوجود، دو اسرائیلی فوجی رفح میں ہلاک ہو گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حماس اب بھی مکمل جنگی صلاحیت رکھتی ہے، خاص طور پر سرنگوں اور بارودی جالوں کے ذریعے۔
سیاسی تجزیہ کار باراک رافید نے صہیونی فوج کے سینئر افسران کے حوالے سے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ نئی وسیع کارروائی کوئی مختلف نتیجہ دے گی،انہوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ نہیں کر رہے۔
یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اندر اور سکیورٹی اداروں میں غزہ پر نئی جنگی کارروائی کے حوالے سے اختلاف رائے بڑھ رہا ہے، جبکہ میدان میں حماس کی مزاحمت بدستور اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب نے جس علاقے کو "محفوظ” قرار دیا ہے اس پر 110 بار بمباری کی جا چکی ہے: غزہ حکومت

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے تصدیق کی ہے

ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے

ہارورڈ یونیورسٹی کا اپنے بجٹ کو غیر مسدود کرنے کا مطالبہ 

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے حکام نے بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں درخواست

ٹرمپ ایران کے معاملے میں غلط حکمت عملی کا شکار ہوئے؛ سعودی تجزیہ کار

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:ایک سعودی تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ

حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی، اصل شکل میں بحال کروائیں گے: حافظ نعیم

?️ 11 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا

ججز کو ترقی یا ذاتی فائدے کیلئے طاقتوروں کی نہیں بلکہ آئین کی زبان بولنی چاہیئے، جسٹس منصور

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی

پاک بھارت کشیدگی: صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی

نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ اور صیہونی فوج

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے ارکان کے موقف اور پالیسیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے