?️
سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی نے صہیونی اور امریکی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام جرم اور وحشی پن کی علامت ہیں۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی نے صہیونی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیانات آپ کی واضح الجھن کا ثبوت ہیں اور یہ یمنی عوام کو غزہ کی حمایت اور آپ کی مجرمانہ موجودگی کے خاتمے کے لیے مزید تیار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے خلاف تازہ ترین صہیونی جارحیت کی تفصیلات
الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کو نشانہ بنانے کی وجہ اس کی غزہ کے لیے حمایت ہے اور یہ حمایت یمنی عوام کے ایمان اور اخلاقی موقف کو مزید مضبوط بناتی ہے تاکہ وہ دہشت گردی اور نسل کشی کا مقابلہ کر سکیں۔
در ایں اثنا یمن کے علماء کی تنظیم نے ایک بیان میں امریکہ، اسرائیل، اور برطانیہ کی جارحیت کو ایک جنگی جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور دنیا کو سنگین بحرانوں میں دھکیلنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
علماء نے کہا کہ یمن کو حملوں کے جواب میں مزاحمت اور دفاع کا مکمل حقحاصل ہے اور وہ ان حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کو جائز سمجھتے ہیں۔
علماء نے عرب اور اسلامی دنیا کی خاموشی اور بے حسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور یمن پر تین ملکی جارحیتکے خلاف خاموشی ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیں: صہیونی افواج ہائی الرٹ؛ یمن کی جوابی کارروائی کا خوف
بیان میں یمن کے عوام کی غزہ کے لیے ایمانی حمایتاور میدان السبّعین میں مظاہرین کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، علماء نے یمن کی قبائل اور مسلح گروہوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے انہیں اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دی۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جشن کی تیاری کی
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: آج پچھلے سالوں کی طرح اپنے ملک کے 15 صوبوں
اکتوبر
امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں کامیابی حاصل نہیں کر پایا:مائیک پومپو
?️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ایران
مارچ
میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے
اپریل
نہ بائیڈن نہ ٹرمپ؛امریکی نئے صدر کے خواہاں
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ
ستمبر
این سی سی آئی اے ملتان کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ
?️ 19 دسمبر 2025ملتان (سچ خبریں) لاہور اور اسلام آباد کے بعد این سی سی
دسمبر
ایران کے ساتھ ہرمند معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے:طالبان کے سینئر عہدیدار
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر اعظم نے تہران اور کابل کے
مئی