سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی جانب سے تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کی متعدد شہروں میں میزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجہ میں آتشزدگی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی جانب سے ہونے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف مرکزی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی فوجیوں کا مقابلہ، شام کے لیے تل ابیب کی خطرناک سازش؛رہبر انصار اللہ کا بیان
اسرائیلی فوج نے یمن سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یمنیوں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن فعال ہوئے، فوج نے مزید کہا کہ اس واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
المیادین چینل نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ایک یمنی میزائل تل ابیب میں براہ راست جا گرا، جس کے نتیجے میں ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
المیادین نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام، آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ تل ابیب میں گرنے والے یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن سے فائر کیے گئے میزائل کی زد میں آنے سے دو افراد زخمی ہوئے، تاہم غیر مصدقہ ذرائع زخمیوں اور ممکنہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ بتا رہے ہیں۔
بعض رپورٹوں کے مطابق یمنی میزائل کے حملے میں تل ابیب میں چار صہیونی زخمی ہوئے جب کہ عبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اب تک زخمیوں کی تعداد پانچ ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
دوسری جانب اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے میزائل حملے میں تل ابیب میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔