یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

یمنی فوج کا بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ، درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے دو فوجی اڈوں پر حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کئي درجن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودیہ کے دوفوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودیہ کے دوفوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحن الجن اور تیسرے عسکری علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو بدر ایک نامی 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے جس کے نتیجے میں کئي درجن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمیوں میں کئی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانا اور تباہ کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے اور جب تک سعودی عرب یمن میں جاری دہشت گردی کو بند نہیں کرتا اس کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

سی این این: ٹرمپ جلد از جلد ایرانی حکام سے ملاقات کے خواہاں ہیں

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو حکم دیا ہے

الحدیدہ پر حملہ، اسرائیل کی یمن میں مسلسل ناکامیوں کا اظہار

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی

ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ پر عوامی جوش و خروش

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی

انگلینڈ کشیدگی کے ایک نئے دور میں

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: لندن میں روسی سفارت خانے نے آر آئی اے نووستی

شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی: عثمان بزدار

?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر

سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو

روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے