یمن نے سعودی عرب کی جانب سے امن کے قیام کی اپیل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

یمن نے سعودی عرب کی جانب سے امن کے قیام کی اپیل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

?️

صنعا (سچ خبریں) یمن نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی اور امن کے قیام کی اپیل کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں بری طرح پھنس چکا ہے جس سے اب اس کے لیئے نکلنا بہت مشکل ہوچکا ہے اس لیئے دنیا بھر سے امن کی بھیک مانگ رہا ہے جبکہ وہ یمن میں بالکل بھی امن نہیں چاہتا اور نہ ہی منصفانہ حل چاہتا ہے۔

انصاراللہ یمن کے ترجمان اور امن مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد، یمن میں امن پسند اور منصفانہ امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انصاراللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں میں انسانی معاملات کو دیگر معاملات سے الگ کرنے کا رجحان دکھائی نہیں دیتا، انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں وسیع البنیاد اور منصفانہ امن کا قیام ممکن نہیں۔

محمد عبدالسلام نے واضح کیا کہ انصاراللہ  انسانی مسائل کو فوجی اور سیاسی سودے بازی کے لیے استعمال کیے جانے کی مخالف ہے، انہوں نے کہا کہ ہم انسانی مسائل کو جزوی نہیں بلکہ مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی وزارت انسانی حقوق نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے آغاز سے اب تک تینالیس ہزار سے زائد یمنی شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بھی قابل ذکر تعداد شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے غریب عرب اور اسلامی ملک یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی جنگ اور جارحیت ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 کو متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جارحیت اور اس ملک کے سمندری اور فضائی محاصرے کا آغاز کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں

آخری سانس تک فلسطینی قوم کی جدوجہد کا ساتھ دیں گے: یمنی وزیر دفاع

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے 14 اکتوبر کے

امارات کے صدر کی جانب سے بشار اسد کو دبئی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے شام کے

فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی پامالی میں نمایاں اضافہ

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں 2019

 برطانوی سامراجی مفادات کس طرح صہیونیت سے جڑے؟

?️ 26 اکتوبر 2025 برطانوی سامراجی مفادات کس طرح صہیونیت سے جڑے؟  بیسویں صدی کے آغاز

جاپان نے تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ کیا منظور 

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: جاپانی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے ریکارڈ 122.3

بائیڈن کی شام میں سب سے بڑی شکست: نیوز ویک

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:مریکی جریدے نیوز ویک نے خبر دی ہے کہ شام کے

کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج

?️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے