?️
کراچی: (سچ خبریں) ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی پورٹ پر پہلی بار جدید بنکرنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ نہ صرف پورٹ کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ آمدن میں بھی بہتری آئے گی۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کراچی پورٹ پر پہلی بار معیاری بنکرنگ کی سہولت شروع کر دی ہے، جس سے ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ اب عالمی معیار کے مطابق چل سکے گی۔
پورٹ پر بنکرنگ کا مطلب ہے جہازوں کو ایندھن دینا، جیسے میرین گیس آئل، ہیوی فیول آئل یا ایل این جی جو جہاز چلانے اور اس کی مشینری کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
بنکرنگ ایک بہت حساس اور سخت قوانین کے تحت چلنے والا عمل ہے، جس میں زمین پر موجود ذخیرہ گاہوں، ٹینکر ٹرکس یا بنکر جہازوں سے ایندھن کو جہاز کے ٹینک میں منتقل کیا جاتا ہے۔
منگل کو وزیرِ بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پورٹ کی خدمات کو جدید بنانا اور پاکستان کے سمندری ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریگولیٹڈ بنکرنگ کی سہولت کراچی پورٹ میں ایک پرانا خلا دور کرے گی اور اسے خطے اور دنیا کے دیگر بنکرنگ مراکز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر بنائے گی۔
وزیرِ بحری امور نے مزید کہا کہ محفوظ، قابلِ اعتماد اور منظم بنکرنگ سہولت کی دستیابی سے توقع ہے کہ زیادہ بین الاقوامی شپنگ کمپنیاں کراچی کی بندرگاہ کا رخ کریں گی، خاص طور پر وہ جو تیز اور معیاری خدمات چاہتی ہیں۔
قبل ازیں ملک میں تجارتی جہازوں کے لیے ایندھن بھرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی اور جہازوں کو ایندھن لینے کے لیے فجیرہ یا سنگاپور جانا پڑتا تھا۔
اب ایندھن کی فراہمی اور بنکرنگ کا کام سوئس نژاد ڈچ کمپنی ’وٹول‘ اپنی بارج کے ذریعے کرے گی۔
اسی دوران کراچی کی ریفائنری ’سینرجیکو‘ نے جہازوں کے لیے عالمی معیار کا ’ویری لو سلفر فیول آئل‘ (وی ایل ایس ایف او) تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ سہولت اس لیے بھی ضروری ہو گئی ہے کہ بھارت نے ان جہازوں پر پابندی لگا دی ہے جو اس کی بندرگاہوں پر آتے یا وہاں سے روانہ ہوتے ہیں اور کسی پاکستانی بندرگاہ پر رک کر خدمات حاصل کرتے ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع نے کہا کہ بنکرنگ سہولت کی دستیابی سے پورٹ پر جہازوں کی آمد بڑھ جائے گی، جس سے آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ اس اقدام سے پورٹ فیس، میرین سروسز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں جیسے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس کے ذریعے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
جنید انور چوہدری کے مطابق نئی سروس پاکستان کی عالمی سمندری مارکیٹ میں ساکھ بڑھائے گی اور ظاہر کرے گی کہ ملک جدید، ماحول دوست اور عالمی معیار کے مطابق پورٹ منیجمنٹ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایندھن کے معیار، حفاظتی اقدامات، دستاویزات اور شفافیت جیسے عالمی معیارات پر عمل درآمد جہاز مالکان اور بین الاقوامی کمپنیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دنیا کی معروف انرجی ٹریڈنگ کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ مل کر کراچی پورٹ پر عالمی معیار کے مطابق بنکرنگ شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مقامی ریفائنریز عالمی معیار کے مطابق زیادہ ایندھن فراہم کریں گی، منصوبے میں مزید توسیع ہوگی، جس کا براہ راست فائدہ قومی خزانے کو ہوگا۔
جنید انور چوہدری نے بتایا کہ کے پی ٹی نے موجودہ بنکرنگ طریقہ کار کا جائزہ لیا، عالمی طریقے سیکھے، نئی دستاویزات تیار کیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا تاکہ یہ سروس فعال ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنگِ میل کے پی ٹی کے مقصد کو مضبوط کرتا ہے کہ وہ خطے کا اہم پورٹ ہب بنے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت پورٹ کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد
?️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی
اپریل
جنگ کی پشت پناہی بھی اور صلح کی باتیں بھی؛امریکی عجیب منافقت
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے عالمی رائے عامہ کی آنکھوں میں
اکتوبر
اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے میں 12 افراد شہید، 27 زخمی
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری
نومبر
فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس
مارچ
دعا ہے سالِ نو پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے، صدر مملکت
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے
جنوری
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 1 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی
جنوری
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80
جنوری