سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے اسرائیلی قیدیوں کی آزادی اور حماس کو ختم کرنے کے ناممکن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ریڈیو نے قباض جنگی کابینہ کے وزیر گادی آیزنکوت کے حوالے سے کہا ہے کہ جو کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم رفح میں حماس کی بریگیڈز کو تباہ کریں گے اور پھر اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کریں گے وہ دھوکہ دے رہا ہے۔
آیزنکوت نے وضاحت کی کہ استحکام حاصل کرنے کے لیے 3 سے 5 سال کا وقت درکار ہے اور اس کے بعد حکومت بنانے کے لیے مزید چند سال درکار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس ایک نظریاتی تنظیم ہے اور اگر آج غزہ میں انتخابات منعقد ہوں تو حماس یقینی طور پر جیت جائے گی۔
صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن آرگنائزیشن نے بھی آیزنکوت کے حوالے سے بتایا کہ قابض حکومت اسرائیلیوں کے لیے سیکیورٹی واپس لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا رفح کے خلاف زمینی حملے سے حماس کا خاتمہ ہو جائے گا؟ برطانیہ کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ مکمل کامیابی ایک نعرے سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور نیتن یاہو سکیورٹی اور اقتصادی دونوں لحاظ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔