?️
سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حملے کی ناکامی نے واضح کردیا ہے کہ یہ کارروائی عملاً صیہونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے ذریعے فاش ہوئی۔
دوحہ میں حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی فضائی حملہ ناکام رہا، جسے عالمی سطح پر ایک بڑا انٹیلیجنس اور عسکری ناکامی قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم تازہ معلومات کے مطابق یہ ناکامی صرف عسکری یا انٹیلیجنس سطح تک محدود نہیں، بلکہ اسرائیل کے اندرونی سیاسی نظام میں جاری ایک بڑی کشمکش کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے یہ آپریشن دانستہ طور پر افشا کیا تاکہ موساد اور شاباک کی قیادت کو دباؤ میں لاکر ان اداروں میں تنظیمی صفائی کے لیے راہ ہموار کی جاسکے۔
یاد رہے کہ 18 ستمبر کو اسرائیل کے 12 جنگی طیاروں نے 10 میزائلوں سے دوحہ پر حملہ کیا، اس حملے میں کم از کم 10 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی فضائیہ کا اصل ہدف حماس کے وہ سیاسی رہنما تھے جو جلاوطنی کے باعث دوحہ میں مقیم ہیں، اطلاعات کے مطابق ان میں سے بعض رہنما حملے میں محفوظ رہے۔
اسرائیل نے اس آپریشن کو یوم الحساب (Day of Reckoning) کا نام دیا، بمباری کے وقت حماس کی قیادت غزہ پر ممکنہ نئے جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہی تھی۔
قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ وہ غزہ میں موجود صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری ثالثی سے دستبردار ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟
واضح رہے کہ عالمی سطح پر بھی اس کارروائی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ بیشتر عرب و اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دے کر مذمت کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشین
فروری
دفعہ 144 کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
?️ 12 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک
مارچ
وزارتِ خزانہ و توانائی کے اعتراضات مسترد، حکومت نے 30 کروڑ ڈالر کا پائپ لائن منصوبہ منظور کرلیا
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ خزانہ اور توانائی کی مخالفت کے باوجود
ستمبر
گوگل میں صیہونیوں کی خدمات
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ساتھ کمپنی کے معاہدے کے خلاف
ستمبر
نفتالی بینیٹ نےاسرائیل حکومت کو دہشت گرد قرار دیا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے
دسمبر
گوانتاناموبے میں امریکی جرائم کی منظم حمایت!
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: 20 سالوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے خصوصی انسپکٹر
جولائی
غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں
دسمبر
لاوروف کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت
?️ 22 اگست 2021ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی
اگست