غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی

غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کم از کم تین مرتبہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو روک دیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما لاپیڈ نے کہا کہ نیتن یاہو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں بھی یہی رویہ اختیار کیا ہے، مذاکرات میں پیش رفت کے بعد وہ میڈیا کے سامنے کہتے ہیں کہ جنگ کو روکا نہیں جائے گا۔

لاپیڈ نے بتایا کہ کم از کم تین مواقع پر اسرائیلی قیدیوں کی غزہ سے رہائی ممکن تھی لیکن نیتن یاہو نے اس عمل کو روک دیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟

بائیں بازو کے صیہونی سیاستدان لاپیڈ نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی عدم واپسی ایک ایسا زخم ہے جس کا علاج  جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے علاوہ کسی بھی صورت میں ممکن نہیں لیکن نیتن یاہوں اپنا اقتدار بچانے کے خاطر ایسا ہونے نہیں دے رہے۔

مشہور خبریں۔

برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف

کیا بچوں کے قاتل بھی کسی علاقے کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی عہیدار کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت نے

مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی لہر جاری ؛ 20 سے زائد فلسطینی گرفتار

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی

سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں: فیصل سلطان

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو

اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار

ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور

?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل

امریکہ کے مقابلہ میں ایران کی سیاسی قوت؛معروف عربی اخبار کی زبانی 

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:معروف عربی اخبار نے لکھا کہ ایران نے منطق، صبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے