یوکرین کیا چاہتا ہے، کون بنے امریکی صدر

?️

سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کے حکام نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو یوکرین کے لیے تباہ کن قرار دینے کی رائے کو رد کرتے ہوئے، ان کی ممکنہ جیت کے لیے تیاری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ

واشنگٹن پوسٹ نے دو سینئر عہدیداروں کے حوالے سے لکھا کہ یوکرینی حکام کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے منفی پیغامات انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہیں اور ان کے حقیقی اقدامات اس سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

یوکرین کے حکام کا خیال ہے کہ ٹرمپ بین الاقوامی برادری میں کمزور دکھائی دینا نہیں چاہیں گے اور ممکن ہے کہ وہ کی‌یف کی مزید سختی سے حمایت کریں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، یوکرینی حکام سمجھتے ہیں کہ کمالا ہیرس کی جیت کی صورت میں امریکہ کی موجودہ پالیسی برقرار رہ سکتی ہےمگر امریکہ کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی صورت میں یہ کی‌یف کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ زلنسکی کا دفتر پُرامید ہے کہ زلنسکی ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلقات استوار کر سکیں گے اور انہیں کی‌یف کا حامی بنا سکیں گے۔

تاہم، بعض یوکرینی حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ٹرمپ کی جیت کی صورت میں امریکی حمایت میں کمی کا امکان ہے اور شاید وہ یوکرین پر زور ڈالیں کہ روس کے ساتھ صلح کے بدلے کچھ اراضی پر سمجھوتہ کرے۔

پچھلے ماہ ٹرمپ نے ایک پادکاسٹ میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ ایک ناکامی ہے اور زلنسکی کو یہ جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے زلنسکی کو سب سے بڑے تاجروں میں سے ایک قرار دیا جو اپنے ہر دورے پر امریکی صدر جو بائیڈن کو کی‌یف کے لیے فوجی امداد فراہم کرنے پر آمادہ کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ ک خاتمےختم کر پائیں گے؟

واضح رہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ دوبارہ صدر بنے تو 24 گھنٹوں میں یوکرین جنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیر صحت سندھ نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کردیا

?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانے کے لیے آرڈیننس کی منظوری

?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک

شام کے شہر عفرین میں کار بم دھماکہ

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ حلب کے شمالی مضافاتی شہر عفرین شہر میں

پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے:راجہ پرویز اشرف

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ

باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 1 اگست 2023یمن کے جنوب مغرب میں یمنی ذرائع نے ریاض سے وابستہ ملیشیاؤں

بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے

حماس کا اسلامی اور عربی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں

موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے