?️
سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ مغرب کو روس کے خلاف جامع پابندیوں کے ذریعے ماسکو کو یہ دکھانا چاہیے کہ ہم یوکرین کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔
رشیا ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا کہ مغرب کو روس کے تمام اثاثوں پر پابندی عائد کرکے روس کو یہ دکھانا چاہیے کہ مغرب مکمل طور پر یوکرین کے پیچھے کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا
انہوں نے کہا کہ ہم روسی صدر کو دکھائیں گے کہ ہم مکمل طور پر یوکرین کے ساتھ ہیں، ہم روس کے پیسے اور تیل کو روکیں گے، گیس کو روکیں گے، جہازوں کو روکیں گے، ہم روسی جنگی مشین کو روکنے کے لئے جو بھی کر سکیں گے کریں گے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانیہ ان کمپنیوں کا تعاقب کر رہا ہے جو دنیا بھر میں روس کے ساتھ تجارت کر رہی ہیں، ہم چین، ترکی، کرقیزستان یہاں تک کہ اسرائیل کی بھی ایسی کمپنیوں پر پابندی عائد کریں گے جو روس کو دوہرے استعمال والا مواد فراہم کر رہی ہیں۔
اس سے قبل روئٹرز خبررساں ادارے نے برسلز میں یورپی یونین کونسل کے دفتر سے اعلان کیا تھا کہ اس اتحاد کے سفیروں نے باقاعدہ یوکرین اور مالدووا کی اس بلاک میں شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیلجیئم، جو چھ ماہ کی مدت کے لئے یورپی یونین کونسل کی صدارت کر رہا ہے، نے ایکس سوشل میڈیا پر لکھا کہ یورپی یونین کے اقتصادی اور مالیاتی وزراء کو 21 جون کے اجلاس میں اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری دینا ہوگی۔
روئٹرز کے مطابق روسی فوج کے ڈونیسک علاقے میں پیش قدمی اور شمال مشرقی یوکرین میں خارکیف کے علاقے میں ایک نیا محاذ کھولنے کے بعد کیف کے لئے یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات کا آغاز حوصلہ افزا ہو سکتا ہے۔
اس اتفاق رائے کا مطلب ہے کہ ہنگری نے یوکرین کی تدریجی رکنیت کی مخالفت ترک کر دی ہے، بوداپسٹ جو ماسکو کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتا ہے، یورپی کمیشن کی جانب سے یوکرین کی شمولیت کی تیاری کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ یورپی کمیشن نے پچھلے ہفتے دعوی کیا تھا کہ یوکرین اور مالدووا شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے کے تمام معیارات پر پورا اترتے ہیں۔
یورپی یونین کے 27 ارکان کو متفقہ طور پر مذاکرات کے آغاز کی منظوری دینا ہوگی، جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بیلجیئم اور یورپی کمیشن کو شمولیت کے مذاکرات کے آغاز کی منظوری حاصل کرنے کی جلدی تھی، اس سے پہلے کہ ہنگری یکم جولائی سے چھ ماہ کی مدت کے لئے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لے، کیف نے فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد اپنی رکنیت کے لئے درخواست دی تھی اور چار ماہ بعد، اس بلاک نے کیف کو امیدوار کی حیثیت دی تھی۔
مزید پڑھیں: غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب یورپی یونین کا زرعی شعبہ خاص طور پر کسان، اس بلاک میں یوکرین کی شمولیت کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور چند ماہ قبل، یوکرین کی سستی اور ٹیکس سے مستثنیٰ زرعی مصنوعات کے یورپی یونین میں داخلے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے خلاف معلوماتی جنگ میں پیوٹن کی ہار: برطانیہ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی حکومت کی سیکورٹی اور سائبر انٹیلی جنس ایجنسی جاسوسی
اگست
اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا
مارچ
عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز
دسمبر
ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم
?️ 27 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ
مارچ
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف)
مارچ
پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی
مئی