?️
ڈھاکا (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی 26 مارچ کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے ہیں جس کے پیش نظر بنگلہ دیش کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور کئی دنوں سے مودی کے اس متوقع دارے کے خلاف شدید مظاہرے کیئے جارہے ہیں اور بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مسلمانوں کے قاتل مودی کو بنگلہ دیش میں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 50ویں یوم آزادی کے موقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے خلاف شہریوں اور طلبہ نے شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی کو بنگلہ دیش میں نہ آنے دیا جائے۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی شیڈول کے تحت 26 مارچ کو ڈھاکا پہنچیں گے اور اسی دن بنگلہ دیش میں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں افراد نے مرکزی بیت المکرم مسجد کے باہر مظاہرہ کیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے، مظاہرین بغیر بینرز اور پلے کارڈز کے موجود تھے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار کیا گیا۔
احتجاج کے دوران بھارت مخالف، مودی مخالف نعرے لگائے جارہے تھے اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ مودی ڈھاکا میں نہ آئے۔
دوسری جانب ڈھاکا یونیورسٹی میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلبہ نے سڑک پر مارچ کیا اور مودی کے خلاف گجرات کا قصائی کے نعرے لگائے۔
طلبہ نے مودی مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ‘مودی واپس جاؤ، واپس بھارت جاؤ’ اور ‘واپس جاؤ قاتل مودی’ کے نعرے درج تھے۔
یاد رہے کہ بھارت کی ریاست گجرات میں جب 2002 میں ہندو مسلم فسادات ہوئے تھے تو نریندر مودی اس وقت مغربی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے جہاں اس دوران ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
ریاستی حکومت کو فسادات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اور الزام تھا کہ مودی کے حامیوں کی ان فسادات کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی تھی، تاہم بھارتی وزیراعظم ان خبروں کو مسترد کرتے رہے ہیں اور بھارتی سپریم کورٹ نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی حل طلب تنازعات ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے اور اسی طرح سرحد پر بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو بھی مارا جاتا ہے، جس کے بارے میں بھارت کا مؤقف ہے کہ سرحد میں اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ڈھاکا کی بیت المکرم مسجد کے سامنے مظاہرے میں شامل حسین محمد انور کا کہنا تھا کہ بھارت کی حامی حسینہ حکومت نے مودی کو دعوت دی ہے اور ہم یہاں اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے موجود ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بعد یہ مودی کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا اور وہ ڈھاکا سے باہر ماتوا کمیونٹی کے علاقے کا بھی دورہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی اور مشرقی شام میں مقیم کردوں کے نمائندے نے میڈیا
جنوری
ٹرمپ پر مقدمہ نہ چلایا گیا تو امریکہ تباہ ہو جائے گا:نیویارک ٹائمز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کے کالم نگار نے کہا کہ سابق امریکی صدر
جولائی
ماسکو کے کنسرٹ ہال حادثے کے بارے میں روسی حکام کا بیان
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی استغاثہ نے ماسکو کنسرٹ ہال کے واقعے کو دہشت
مارچ
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی حملے پر دمشق کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:شام نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کی
جنوری
سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود
جون
متحدہ عرب امارات کی غزہ کے بارے میں عجیب تجویز
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے غزہ میں سکیورٹی فورسز کی کمی کو
دسمبر
سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد
مارچ
گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، سرینگر میں پوسٹر چسپاں
?️ 6 مئی 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
مئی