سچ خبریں:المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین نے اپنے پیادے دہشت گردوں کو شام کی فوجی پوزیشنوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دمشق میں موجود المیادین نیوز چینل کے نمائندے نے رپورٹ دی کہ امریکی قابضین قسد فورسز کے زیر اثر دیر الزور کمیٹی کے دہشت گردوں کو حکم دیا کہ وہ شام کی فوجی پوزیشنوں پر حملہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حلب کی انتظامیہ کو لے کر دہشت گردوں کے درمیان لڑائی، اہم رہنما ہلاک
رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں شام کی فوج کی پوزیشنیں شمالی دیر الزور کے علاقوں الحسینیہ، الصالحیہ، حطلہ، مراط، مظلوم، خشام اور الطابیہ میں واقع تھیں، جنہیں نشانہ بنایا گیا۔
فی الحال، دیر الزور کے شمالی مضافات میں شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں،رپورٹر کے مطابق، ان دہشت گردوں نے خشام کے علاقے کی طرف 12 مارٹر گولے فائر کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس اور شام کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ ؛محمد الجولانی کی ہلاکت کا امکان
دوسری جانب، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ان دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی اور وہ اس حملے میں ملوث نہیں ہیں لیکن پوری دنیا جانتی ہے کہ وہ کتنا سچ بول رہے ہیں۔