🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاپسند وزیراعظم پاکستان کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت پاکستان کے خلاف ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدت سے فوجی طاقت کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی انٹیلی جنس کے آفس کے ڈائریکٹر نے کانگریس میں پیش کی جانے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عام جنگ کا تو کوئی امکان نہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان بحران زیادہ شدت اور خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت ماضی کے مقابلے میں فوجی قوت کے ساتھ سمجھے جانے والے یا حقیقی پاکستانی اشتعال انگیزیوں کا زیادہ شدت کے ساتھ جواب دے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت پیدا ہو جس سے کشمیر میں پرتشدد بدامنی بھی پھیلے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں لڑائی کا براہ راست اثر امریکی فوج پر پڑتا ہے، جبکہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی دنیا کے لیے ایک تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت
🗓️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
عرب صرف تلوار سے ڈانس کر سکتے ہیں:مشتاق احمد خان
🗓️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد خان نے
مئی
حماس کے سینئر رکن کے قتل کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے میں مشکلات
🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ
جنوری
استنبول میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: استنبول کے عوام نے صیہونی حکومت کے حملوں کی امریکی
مئی
اسرائیلی فوجیوں کا ڈراؤنا خواب
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:15 دسمبر کی صبح، فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
دسمبر
ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا اور متنوع میزائل خانہ ہے:سینٹ کام کمانڈر
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ نے ایران
مارچ
امریکی وزیر خارجہ صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچے
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پیر کو مقبوضہ علاقوں میں داخل
جنوری