امریکی شہروں کو فوجی تربیتی میدان بنایا جائے: ٹرمپ

امریکی شہروں کو فوجی تربیتی میدان بنایا جائے: ٹرمپ

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کو جرائم سے نمٹنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں تعینات کیا جائے اور ان شہروں کو فوجی تربیتی میدان کے طور پر استعمال کیا جائے۔ یہ اقدام داخلی سیاست میں فوج کے استعمال اور اقتدار پسندی کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔

روزنامہ فائننشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے بڑے شہروں کو فوجی تربیت اور مشقوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کے غیر محفوظ دل سے لے کر ذریعہ معاش کے بحران تک

ٹرمپ نے یہ بیان ریاست ویرجینیا میں ایک غیرمعمولی فوجی اجلاس سے خطاب کے دوران دیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ اندرونی طور پر حملے کی زد میں ہے، اور ہمیں ضرورت ہے کہ اپنے کچھ خطرناک شہروں کو فوجی تربیتی میدان میں بدل دیں۔

ٹرمپ نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تعیناتی جرائم اور پرتشدد احتجاجات کو روکنے کے لیے ضروری ہے، انہوں نے مزید وعدہ کیا کہ فوج کی تعیناتی جلد مزید شہروں میں بھی کی جائے گی، اور اس دوران انہوں نے خاص طور پر شیکاگو کا ذکر کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت میں فوج پر کنٹرول بڑھانے اور اسے داخلی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے کے خواہاں ہیں، اس میں امیگریشن کریک ڈاؤن، جرائم کی روک تھام اور احتجاجات پر سخت اقدامات شامل ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان امریکہ میں اقتدار پسندی (Authoritarianism) کے خدشات کو بڑھاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا پرانے ساتھیوں سے انتقام

ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں کئی شہروں میں فوجی دستے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے:

  • لس اینجلس اور واشنگٹن میں فوجی تعیناتی۔
  • پورٹلینڈ (اورِیگن) میں ہفتہ کو فوجی دستے بھیجنے کا حکم۔
  • لوئیزیانا کے ریپبلکن گورنر نے ایک ہزار فوجیوں کی درخواست دی تاکہ نیواورلئان سمیت تین شہروں میں تعینات کیے جا سکیں۔
  • ایلینوی کے ڈیموکریٹک گورنر جے بی پریتزکر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شیکاگو میں 100 فوجی بھیجنے کے لیے ابتدائی اقدامات کیے ہیں۔

ٹرمپ کے اس فیصلے کی ڈیموکریٹک گورنرز نے سخت مخالفت کی ہے۔
گَوِن نیوسَم، گورنر کیلیفورنیا، نے جون 2025 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کی امریکہ کا صدر فوج کو ریاستوں میں تعینات کر کے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی ٹرمپ کے جوہری تجربات کے دعوے کی تردید

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے

اللہ کرے میری شادی میری موت تک چلے، اشنا شاہ

?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ نے ڈراموں میں عورت پر تشدد

تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا

 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ ہاوس کا رد عمل 

?️ 18 اگست 2025 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ

غزہ جنگ میں امریکہ کا رول

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: نوجوان امریکی ووٹروں میں بائیڈن کی مقبولیت غزہ جنگ کے بارے

اب ہم سر پر کفن باندھ چکے ہیں: فلسطین 

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی پارلیمنٹ کے نمائندے فتحی قرعاوی نے اعلان کیا کہ مزاحمتی

اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس

نیویارک میں فائرنگ؛10 افراد زخمی

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے