امریکہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کی منظوری دے دی ہے:صیہونی وزیر جنگ کا دعویٰ   

امریکہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کی منظوری دے دی ہے:صیہونی وزیر جنگ کا دعویٰ   

?️

سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو جنوبی لبنان میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت دے دی ہے۔  

قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابقاسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے کہا کہ صیہونی فوجی جنوبی لبنان کے بفر زون میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گے اور اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے۔
کاتس نے شام کے حوالے سے بھی کہا کہ اسرائیلی پالیسی یہ ہے کہ جبل الشیخ اور جنوبی شام کے اسٹریٹجک علاقوں میں اسرائیلی موجودگی برقرار رکھی جائے، جنوبی شام کو مکمل طور پر غیر مسلح زون میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
صیہونی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ دو روز قبل شامی حکومت نے جنوبی علاقوں میں اپنی فوج کو از سر نو منظم کرنے کی کوشش کی، جس پر اسرائیلی فضائیہ نے ان فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، یہ حملہ اسرائیلی پالیسی کے مطابق کیا گیا تاکہ جنوبی شام میں کسی بھی قسم کی عسکری قوت کو مضبوط ہونے سے روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی کھلی حمایت خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے،لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کے تسلسل سے علاقائی طاقتوں کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروپوں کا ردعمل اس نئی پالیسی کے خلاف متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

کون ہو سکتا ہے امریکی صدر؟ ایک سروے

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے

امام خامنہ ای نے امریکی طلباء کی غیرت کو سراہا

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی ویب سائٹ العہد نے امام خامنہ ای کی

مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی مقاصد/لبنانی حکومت اور خودمختاری نامی ایک سراب!

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: مزاحمت کے ظہور سے پہلے اس ملک کے خلاف استعمار

اپوزیشن کا ہدف وزیر اعظم کو ڈسٹرب اور پریشان کرنا ہے

?️ 9 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ

صیہونی فضائیہ کے کمانڈر کے ساتھ نیتن یاہو کی زبانی تکرار

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر میں اس حکومت کے

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے

ہم حزب اللہ سے جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی پر قبضے کی

عرب نیٹو نام کی کوئی چیز نہیں ہے: ریاض

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے