شمالی شام سے انخلا کے لیے ترکی کی تین شرطیں

ترکی

?️

سچ خبریں:ترکی نے شمالی شام سے اپنی فوج کے انخلا کے لیے دمشق کے سامنے تین واضح شرائط رکھ دیں، جن میں ریاستی اقتدار کی بحالی، سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی شرط شامل ہے۔

ترکی نے شمالی شام کے زیرِ قبضہ علاقوں سے اپنی فوج کے انخلا کے لیے دمشق کے سامنے تین بنیادی شرائط طے کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟

ترک نشریے ترکی گازتسی  کی ایک رپورٹ کے مطابق، حالیہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ترک سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی نے شام سے انخلا کے لیے تین شرائط شام کی حکومت کو پیش کی ہیں۔

رپورٹ میں ترک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شام میں ہماری افواج کی واپسی کی شرائط بالکل واضح ہیں اور یہ شرائط مختلف سطحوں پر پہلے ہی شام کے حکام تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ ان شرائط میں پورے شام میں ریاستی اقتدار کا مکمل قیام، ترکی کی سرحدوں کی سلامتی کا یقینی بننا اور دہشت گرد خطرات کا مکمل خاتمہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب بھی دمشق ان شرائط کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تو ترکی کی فوجی موجودگی کی ضرورت باقی نہیں رہے گی اور ترک افواج شام سے واپس ترکی کی سرزمین کی جانب پسپائی اختیار کر لیں گی۔

مزید پڑھیں:شمال مشرقی شام میں جنگ بندی کا آغاز

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ترکی نے سرحدی خطرات کے جواز کے تحت متعدد بار شمالی شام میں فوجی کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں اس خطے کے بعض حصوں پر ترکی کا کنٹرول قائم ہو گیا۔

مشہور خبریں۔

نائجیریا میں داعش کا حملہ؛10 افراد ہلاک

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں داعشی دہشتگردوں کے حملے میں

بن سلمان کا ممکنہ جانشین

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عر ب کے فرمانروا شاہ سلمان کی جسمانی حالت کی

بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں جڑ

جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی

شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف

گارڈین: ٹرمپ امریکہ میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک مضمون میں زور دیا کہ امریکی

غزہ میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں صیہونی وزیر کے بیان پر حماس کا ردعمل

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:حماس نے صیہونی وزیر جنگ کی غزہ میں صیہونی بستیوں کی

افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے