عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات

عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات

🗓️

سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی کے مشکوک اقدامات کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ عراقی کردستان کے سرحدی علاقے سے تقریباً 16 کلومیٹر دور پانچ پہاڑی علاقوں میں ترکی کی فوج کی حمایت سے انجینئرنگ ٹیموں نے خفیہ طور پر مواصلاتی نظام نصب کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں ترکی کی موجودگی کے حیرت انگیز اعداد و شمار

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ مواصلاتی نظام فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں یا غیر فوجی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ترکی کے موبائل فون کے نیٹ ورک اس سرحدی علاقے سے کہیں دورتر تک فعال ہیں، جس سے اس مواصلاتی نظام کی تنصیب کے مقاصد پر کئی سوالات اٹھتے ہیں۔

اسی دوران، دیگر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی نے عراق کے نینوا صوبے میں اپنے اہم فوجی اڈوں پر فورسز کی تعداد میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔

انہیں کے مطابق، بعشیقہ کے قریب واقع زلیکان اڈے پر گزشتہ تین دنوں میں ترکی کی خصوصی فورسز بکتربند فوجی گاڑیوں کے ساتھ داخل ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: عراق میں ترکی کی جارحیت پر حکومت کا موقف

ترکی کی فوج کا اپنے سب سے بڑے اور اہم اڈے پر عراق کے اندر فورسز میں اس تیز رفتار اضافہ نے کافی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر جب یہ اڈہ موصل کے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے

برطانوی خاتون پولیس آفیسر کو فلسطین کا نام لینا بھاری پڑ گیا

🗓️ 19 مئی 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتہ صہیونی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی

🗓️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی امن منصوبے کی تفصیلات

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین جنگ

سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی

سعودی ، برطانوی اور قطری حکام کی سوڈان کے بارے میں مشاورت

🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار

کیا امریکی پولیس طلباء کے مظاہرے ختم کر سکی ہے؟ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہ

🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہنے طلباء کے احتجاج

اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) ضعیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے