?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور یمن کے بارے میں جو بیانات دیے ہیں، وہ ان کے پچھلے دھمکی آمیز مؤقف سے پیچھے ہٹنے اور ایک طرح کی نرمی کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یمن میں انصار اللہ (حوثیوں) کی حمایت کم کر دی ہے، اگرچہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ تہران اب بھی حوثیوں کو بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا:
ایران کو فوری طور پر یہ سلسلہ بند کرنا چاہیے اور حوثیوں کو خود اپنی جنگ لڑنے دینا چاہیے،ویسے بھی حوثی شکست کھائیں گے لیکن ایران کی مدد اس عمل کو تیز کر رہی ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چند روز قبل ٹرمپ نے ایران اور یمن کے خلاف سخت لہجہ اختیار کیا تھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں لیکن اب ان کے مؤقف میں نمایاں نرمی دکھائی دے رہی ہے، جسے امریکی پالیسی میں ایک عملی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق، ایران کی مزاحمتی پوزیشن اور یمن میں حوثی قوتوں کی مسلسل کارروائیوں نے واشنگٹن کو مجبور کیا ہے کہ وہ اپنی زبان میں نرمی لائے اور کھلی محاذ آرائی سے گریز کرے۔
ٹرمپ کا حالیہ بیان پالیسی میں توازن قائم رکھنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاکہ مغربی ایشیا میں امریکی مفادات مزید نقصان سے بچائے جا سکیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 18 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود
اپریل
پنجاب؛ گندم کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز
?️ 9 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم
اگست
مسلم لیگ ن کا ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک
اپریل
2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی
جنوری
سعودی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی
فروری
صیہونی وزیر نے گولانی کو ڈکٹیٹر قرار دیا
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے ساتھ مذاکرات کے ذمہ دار ایک صہیونی وزیر
نومبر
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، ندی نالے بپھر گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ
جولائی
حکومت کی کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید 10.32 روپے مہنگی کرنے کی درخواست
?️ 12 ستمبر 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی صنعتی برادری اور سیاسی رہنماؤں کی شدید
ستمبر