?️
سچ خبریں:امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیران نے یوکرین میں جاری جنگ کو روکنے اور غیر مسلح علاقے کے قیام کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
ذرائع نے بتایا کہ کیئف کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عمل 20 سال تک روک دیا جائے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس تجویز کے تحت کیئف کو نیٹو میں شامل نہ ہونے کا 20 سالہ عہد کرنا ہوگا، جبکہ امریکہ یوکرین کو عسکری امداد فراہم کرتا رہے گا۔
ٹرمپ کے مشیران کی کوشش ہے کہ یوکرین میں جاری تنازعات کو روکنے اور یوکرینی اور روسی افواج کے درمیان 1287 کلومیٹر پر محیط غیر مسلح علاقہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس علاقے کی حفاظت کی ذمہ داری کس کو دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
وال اسٹریٹ جرنل نے ٹرمپ کی ٹیم کے ایک رکن کے حوالے سے لکھا کہ ہم امن کی حفاظت کے لیے امریکی افواج کو یوکرین نہیں بھیجیں گے۔ اس ضمن میں پولینڈ، جرمنی، برطانیہ اور فرانس سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید فلسطینی شہید
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی
نومبر
جنرل ساحرشمشاد مرزا کو’گریٹر بنگلہ دیش‘ کا نقشہ ملنے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی
?️ 27 اکتوبر 2025ڈھاکہ: (سچ خبریں) بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس ایک بار پھر
اکتوبر
کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ
ستمبر
عارف علوی کیلئے بہت قانونی مسائل بننے والے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
فروری
پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل
مارچ
برطانیہ نے مشرقی یورپ میں 8000 فوجی بھیجے
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تقریباً 8,000 برطانوی فوجی مشرقی یورپ میں جنگی مشقوں میں
اپریل
چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:فن لینڈ کا وزیر دفاع
?️ 13 نومبر 2025 چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے
نومبر
سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ
اپریل