?️
سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیا عیسوی سال شروع سے قبل غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے، جس میں غزہ کی انتظامی نگرانی کے لیے کونسل آف پیس کے قیام کی تجویز شامل ہے۔
امریکی اخبار اکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ وہ سالِ نو کی تقریبات سے قبل غزہ امن عمل کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر صہیونی وزرا آمنے سامنے
امریکی ذرائع نے نیوز ویب سائٹ آکسیوس کو بتایا کہ ٹرمپ حکومت غزہ امن عمل کے دوسرے مرحلےکا اعلان کرنے کی تیاری کر رہی ہے؛ یہ مرحلہ ایک ایسی کونسل آف پیس کے قیام پر مشتمل ہوگا جس کی سربراہی ڈونلڈ ٹرمپ خود کریں گے اور جو غزہ کی انتظامی حکمتِ عملی کی نگرانی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اسی ماہ کے اختتام تک ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، تاکہ اس مرحلے کی تفصیلات پر بات چیت کی جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اور بین الاقوامی ثالث اس مرحلے کے لیے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ غزہ کے لیے دوسرے مرحلے کے امن منصوبے پر حتمی اتفاق رائے تک پہنچا جا سکے۔
وائٹ ہاؤس کے باخبر حکام کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں ’’کونسل آف پیس‘‘ کو غزہ امن منصوبے کے مرکزی ادارے کے طور پر باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لگاتار حملوں اور بھاری جانی و مالی نقصان کے باوجود مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، ٹرمپ نے گزشتہ اکتوبر کے اوائل میں غزہ کے لیے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبہ پیش کیا تھا۔
بعد ازاں، 16 اکتوبر کو اسرائیلی حکومت اور حماس نے اس منصوبے پر دستخط کیے، اور 21 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں 20 ممالک کی موجودگی میں غزہ امن معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں:غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف لندن سامنے آیا ؛ وجہ؟
اس معاہدے کا پہلا مرحلہ، اسرائیل کی بارہا رکاوٹوں کے باوجود، ابھی بھی جاری ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
نتین یاہو کو نیویارک آنے کی دعوت؛میئر کی گرفتار کرنے کی دھکمی
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:نیویارک کے ایک کونسلر نے صیہونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو
نومبر
نیتن یاہو کو آسٹریلیا کا سخت ردعمل؛ طاقت کی پیمائش بچوں کے قتل سے نہیں ہوتی
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کی
اگست
صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے
اپریل
سعودی بادشاہ کا وزیر اعظم سے شکوہ
?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان
مئی
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، دریائے گنگا میں ہر طرف لاشوں کا ڈھیر، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
?️ 11 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
مئی
ایپسٹین فائلوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ دباؤ میں ہے
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ انصاف جیفری ایپسٹین کیس
دسمبر
اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان
?️ 20 اگست 2025اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان لیبیا کی قومی اتحاد حکومت
اگست
اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات کا شکار
?️ 15 اکتوبر 2025اسرائیلی قیدی مکمل صحت کے ساتھ آزاد، مگر فلسطینی قیدی بدترین حالات
اکتوبر