🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطین، یمن، افغانستان اور دوسرے متعدد ممالک میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے امریکی صدر ان بے گناہ افراد کے قتل عام پر ایک بھی لفظ بولنا گوارا نہیں کرتے لیکن اچانک سے ایک کتے کی موت پر اتنا غمزدہ ہوگئے کہ اپنے ٹوئٹ میں کتے کو خراج عقیدت پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کا عزیز ترین پالتو کتا چیمپ 13 برس کی عمر میں موت کے منہ میں چلا گیا جس کے باعث امریکی صدر بائیڈن شدید غم اور صدمے کا شکار ہو گئے ہیں۔
چیمپ نامی جرمن شیفرڈ سال 2008 سے جو بائیڈن کے ساتھ تھا، اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیمپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے، جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد کہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔
بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی صدر کو جذباتی لگاؤ تھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی کتے کے مرنے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رکھا گیا تاہم جو بائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
میٹا نے ہالی ووڈ ستاروں کے اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کر دیے
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: میٹا نے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات جان سینا اور
ستمبر
کینیڈا کی اپنے شہریوں سے یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی اپیل
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:کینیڈا نے مغربی اور کیف کے اس دعوے کو دہراتے ہوئے
جنوری
ہر طرح سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں:نصراللہ
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
اگست
چین کا تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب تائیوان کے صدر لائی چنگ ڈی کا
دسمبر
یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے
🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح
اپریل
مشرق وسطی کے عدم استحکام کی وجہ
🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں
فروری
لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے سیلاب کی تباہ کاریوں
ستمبر
سعودی عرب اور قطر کا اسرائیل پر جنگ روکنے کے لیے عالمی دباؤ کا مطالبہ
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں نے سعودی ولی عہد محمد
دسمبر