?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے پاک-بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست مذاکرات کرنے چاہیئے اور باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کے فیصلے پر تبصرے سے انکار کیا، تاہم اس کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو تعلقات معمول پر لانے کے لیے براہ راست مذاکرات کرنے چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس پیشرفت سے متعلق سوال پر کہا کہ میں خاص طور پر اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، میں یہ کہوں گا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تشویش کے امور پر براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 31 مارچ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسلام آباد میں اعلان کیا تھا کہ وہ نجی شعبے کو بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔
کمیٹی نے جون سے بھارت سے کپاس درآمد کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی تھی، تاہم یکم اپریل کو وفاقی کابینہ نے اس وقت تک بھارت سے تجارت کرنے کے ای سی سی کے فیصلے کو مؤخر کردیا تھا جب تک نئی دہلی اپنے آئین کا آرٹیکل 370 بحال نہیں کرتا، جو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ضمانت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد اگست 2019 میں بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی، بھارت سے تجارت بحال کرنے کا حالیہ فیصلہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر پر اتفاق کے بعد سامنے آیا تھا، اس اقدام نے ان امیدوں کو دوبارہ زندہ کردیا تھا کہ جوہری طاقت رکھنے والے دونوں پڑوسی ممالک تعلقات معمول پر لانے کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات لینا شروع کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 19-2018 میں پاکستان اور بھارت نے صرف 49 کروڑ 48 لاکھ ڈالر سے زائد کی باہمی تجارت کی تھی جس کا زیادہ تر حصہ بھارت کے فائدے میں رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور
دسمبر
حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے
دسمبر
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
روپے کی بے لگام گراوٹ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.09 روپے مزید مہنگا
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری
اگست
اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی
?️ 26 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے
جون
ہماری ترجیح جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس کے ڈراؤنے خواب کو چکناچور کرنا ہے:ٹرمپ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی
ستمبر
علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے مچلکے ضبط
?️ 22 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی
اکتوبر
انتخابی مہم کا آج آخری روز، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن
فروری