🗓️
بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر غیرقانونی پابندیاں عائد کرکے خطے میں ناامنی پیدا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کر کے امریکا پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو خیرمقدم کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونئینگ نے کہا ہے کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
ہوا چونئینگ نے مزید کہا کہ جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن یعنی ایران کے عالمی جوہری معاہدے میں چین کا کردار منصفانہ اور تعمیری رہا ہے جب کہ امریکا نے معاہدے سے دستبردار ہوکر خطے میں تناؤ کا باعث بنا۔
چین نے امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر ایران سے تیل خریدنے کی پابندی کو بھی ختم کرنے کے مطالبے کو تیز کردیا ہے جبکہ حال ہی میں چین اور ایران نے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کیئے ہیں جس میں دونوں ممالک نے ان معاملات پر ایک دوسرے کی مدد کا وعدہ کیا ہے جن پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام میں ملوث ہونا اسرائیل کو مہنگا پڑے گا: ہاریٹز
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ
دسمبر
یوکرین کی ہر ممکن مدد کروں گا:مستعفی برطانوی وزیراعظم
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے ملاقات میں
جنوری
آئی ایس پی آر صاحب! عزت صرف ایک ادارے کی نہیں، ہر شہری کی ہونی چاہیے، عمران خان
🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مئی
حماس نے صیہونیوں کی نفسیاتی جنگ کو کیسے ناکام بنایا؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین کی شبیہ کو مسخ کرنے کے لیے قابضین
اکتوبر
امریکہ روس سے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے: ریابکوف
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو
فروری
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے وزیر اعظم کا اہم بیان
🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی
ستمبر
حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے
🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)
جنوری