متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

🗓️

دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئر نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7 جولائی تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق جو مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں وہ وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ‘لیکن پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی رونگی سے زیادی سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے۔

14 جون شام 5 بجے تک دبئی کی اماراتی ایئر لائن نے تاریخ میں توسیع سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں کی تھی، ان کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کے مسافروں کے لیے ‘آئندہ اطلاع تک’ سفر معطل رہے گا۔

متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کی رات 11 بجے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے داخلے کی معطلی کا اعلان سب سے پہلے کیا تھا، تاہم واضح کیا گیا کہ کارگو کی پروازیں غیر متاثر رہیں گی۔

گزشتہ ہفتے یو اے ای نے کہا تھا کہ بھارت سے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔

اس سے قبل متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی جہاں کورونا سے یومیہ لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی اطلاعات ہیں، فلپائن، اٹلی، یو اے ای اور آسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

اس سے قبل 10 مئی کو یو اے ای نے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے

حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے

افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 2 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیئے گئے بم

نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال

🗓️ 7 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں)  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور

پنجاب حکومت گرانے کی افواہوں پر راجہ بشاورت بول پڑے

🗓️ 14 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا

حماس مقاومت کے آپشن پر کاربند / ہم ایک مکمل جنگ کے مرحلے میں ہیں

🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو

تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے