سچ خبریں: 28 سالہ امریکی صحافی جرمی لوفریڈو کو اسرائیلی پولیس نے ایران کے میزائل حملوں کے مقامات کے افشا کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق آزاد امریکی صحافی جرمی لوفریڈو نے ایران کے میزائل حملوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں واقع نواتیم ایئر بیس اور ایک خفیہ اسرائیلی اڈے پر میزائل گرنے کی رپورٹ پیش کی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟ نیتن یاہو کی زبانی
اس رپورٹ کے بعد، اسرائیلی پولیس نے اس صحافی کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
جرمی لوفریڈو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایرانی حملہ نواتیم ایئر بیس پر ہوا تھا، جہاں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا ذاتی طیارہ بھی موجود تھا۔
اس صورتحال نے امریکی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور خدشہ ہے کہ یہ واقعہ اسرائیل کے ساتھ ایک سفارتی تنازعے کا سبب بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سپاہ پاسداران نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شہید ہنیہ، سید حسن نصراللہ اور شہید نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران میں دنیا کے سب سے بڑے دفاعی نظام کو شکست دینے کی طاقت
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل ایران کی اس کارروائی کا جواب دے گا تو اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔