?️
سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے قانونی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کر دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اپنے آخری ایام گزار رہے اور 20 جنوری کو باضابطہ طور پر امریکی صدر کا عہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کرنے والے امریکی صدر جو بائیڈن اس موقع پر اپنے عہدے کی تمام قانونی طاقتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کے بیٹے کو 17 سال کی قید کا سامنا
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کر دیا ہے، جو پہلے سے ہی ریپبلکن پارٹی کے حملوں کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج میں نے اپنے بیٹے ہنٹر کو معاف کیا، جب سے میں نے وائٹ ہاؤس کا عہدہ سنبھالا تھا، میں نے اعلان کیا تھا کہ میں وزارت انصاف کے معاملات میں مداخلت نہیں کروں گا، چاہے میرے بیٹے کے خلاف غلط الزامات ہی کیوں نہ ہوں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جو بھی عقل و فہم سے کام لے کر ہنٹر کے کیس کا جائزہ لے گا، وہ جان لے گا کہ اس پر صرف اس وجہ سے حملہ کیا گیا کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی عوام اس حقیقت کو سمجھیں گے کہ ایک والد، جو صدر بھی ہے، اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا فیصلہ کیوں کرتا ہے۔
ہنٹر بائیڈن پر مختلف الزامات عائد ہیں، جن میں یوکرائن میں بدعنوانی اور رشوت، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی نقل و حمل شامل ہیں، جن کی انہیں پانچ سے پچیس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی خفیہ ایجنسی نے بائیڈن کے بیٹے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟
امریکی آئین کے مطابق، صدر اپنے اختیارات کے تحت مخصوص حالات میں مجرموں کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں، روایتی طور پر ہر امریکی صدر اپنے عہدے کے آخری ایام میں اس اختیار کا استعمال کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسی تقریر جسے سننے والا کوئی نہ تھا
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں
ستمبر
عراقی میں امریکہ کی ایک اور خلاف ورزی
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں سیدغون دھڑے کے ایک رکن نے اعلان کیا
اگست
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعشیوں کا پانی کے ذخائر پرحملہ
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح
جنوری
تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے
مارچ
انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
جولائی
ایران، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: قبل ازیں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور شام کے وزیر
نومبر
صیہونی انتہاپسند کابینہ میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر کی تجاویز کو فلسطینیوں اور
اگست