غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے ہونے والی تباہی کے بعد نام نہاد اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے ہونے والی تباہی کے بعد نام نہاد اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️

غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں وہاں پر شدید تباہی ہوچکی ہے جس کی تعمیر کے لیئے کئی کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہے اور اب اس تباہی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اب حقیقی سیاسی عمل کی شروعات بہت ضروری ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کی ثالثی کے باعث 11 روز سے جاری بمباری رکنے کے بعد غزہ کے ہزاروں شہری اپنی زندگیوں کے ٹکڑے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیداران نے علاقے کا دورہ کیا۔

غزہ کے ایک بری طرح تباہ شدہ ضلع میں اتوار کے روز کچھ رضاکاروں نے منہدم عمارات کے اطراف سے گردو غبار صاف کیا جبکہ دیگر نے گدھا گاڑیوں میں ملبہ بھر کر منتقل کیا۔

اقوامِ متحدہ کی فلسطینی مہاجر ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لیزارِنی نے کہا کہ ایک مختلف سیاسی ماحول تشکیل دینے کی کوششوں کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم، روزگار، ملازمتوں تک مکمل رسائی اور انسانی ترقی پر حقیقی توجہ کی ضرورت ہے لیکن اس کے ساتھ ایک حقیقی سیاسی عمل بھی ضروری ہے۔

صحافیوں کے ایک گروہ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے مشکلات کی تہہ مزید بھاری ہوگئی ہے کیوں کہ مسئلے کی جڑ کو دور نہیں کیا گیا۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ ٹونی بلنکن نے خطے کے دورے سے قبل ایک موقع پر بات کرتے ہوئے دو ریاستی حل کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعادہ کیا تا کہ اسرائیلی اور فلسطینی ‘سیکیورٹی، امن اور وقار کے یکساں اقدامات کے ساتھ’ زندگی گزار سکیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدری کی لین ہیسٹنگز کا کہنا تھا کہ شدید بمباری نے عوام کی ذہنی صحت تباہ کردی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014 میں انسانی ہمدری کا وقفہ تھا جس کے درمیان لوگ نکل آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعی اس صدمے کے حجم کی بات کرتا ہے جو اس بار تجربہ کیا گیا جہاں انسان کے سانس لینے کے لیے بھی وقفہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا جو تبصرے میں نے سنے وہ یہ نہیں تھے کہ مجھے پانی چاہیے حالانکہ اس وقت 8 لاکھ سے زائد افراد کو صاف پانی تک رسائی نہیں ہے لیکن جو سنا وہ ان کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات اور وہ کس طرح کبھی اس سے نکل سکیں گے کہ بارے میں تھا۔

حکام نے ہفتے کے روز سے غزہ کی بٹی میں خیمے اور بستر تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں، او سی ایچ اے کا کہنا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم 6 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 مئی سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث 200 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں بے گھر ہوئے اس کے علاوہ محصور پٹی میں اہم عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

سال 2008 سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 3 جنگوں کے بعد یہ 20 لاکھ آبادی والے اس گنجان آباد علاقے میں ہوئی تازہ ترین بمباری تھی۔

مشہور خبریں۔

انڈونیشیا کا فلسطینی طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے میڈیا نے اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کی

ڈنمارک میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈنمارک کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن

خارجہ پالیسی کا جائزہ: تہران کی مساوات میں ہتھیار ڈالنے کی کوئی جگہ کیوں نہیں؟

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: تجزیاتی جریدے فارن پالیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں

اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے