?️
تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف جہاں دنیا بھر میں نفرت پیدا ہورہی ہے وہیں اب یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بتایا ہے کہ یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے ایک بل پر رائے شماری ہو رہی ہے جس میں ملک میں موجود اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا ہے جب حال ہی میں آئرلینڈ بے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا، آئرش پارلیمنٹ کی 4 سیاسی جماعتوں کے 11 ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کے بل پر دستخط کیے ہیں۔
یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب اسرائیلی ریاست پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کی غیرقانونی توسیع جیسے الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق آئرلینڈ میں تعینات اسرائیلی سفیر کے لیے موجودہ حالات میں اپنے دفاع ممکن نہیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ ک پٹی پر 10 روزہ جارحیت میں 28 خاندانوں کے بیشتر افراد اور 60 بےگناہ بچوں کو بے دردی کے ساتھ بمباری میں شہید کیا، اسرائیلی ریاست کے اس طرح کے اقدامات فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کی منظم کوشش ہیں۔


مشہور خبریں۔
ماہرہ خان کی اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق گفتگو
?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری میں شہرت
نومبر
پی ٹی آئی کا لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
?️ 19 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب صاف
جولائی
’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں
?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘
اکتوبر
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جولائی
یمن: کچھ کمپنیوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑنے کے لیے آخری تاریخ مانگی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایک بیان
جون
صارفین کے لئے گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف
?️ 5 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے
فروری
ٹرمپ نے اپنے جانشین کا کیا اعلان
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ
اگست
بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے
?️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے
نومبر