?️
سچ خبریں:سابق امریکی جاسوس جوناتھن پولارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ ایران، غزہ اور لبنان کے بعد مصر اور ترکی کے ساتھ جنگ میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس نے اسرائیل کی امریکہ پر انحصار کا بھی اعتراف کیا ہے۔
اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں امریکہ میں ۳۰ سال قید کاٹنے والے سابق امریکی شہری جوناتھن پولارڈ نے ایک متنازع بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکومت آئندہ مرحلے میں مصر اور ترکی کے ساتھ جنگ پر مجبور ہو سکتی ہے۔
جوناتھن پولارڈ نے اسرائیل نیشنل نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ، لبنان اور ایران کے ساتھ جاری کشمکش کے بعد خطے میں ایک بڑا طوفان آنے والا ہے، جس کی مثال دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، جو غالب امکان کے مطابق ترکی اور مصر کے خلاف ہو سکتی ہے۔
پولارڈ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسرائیل امریکہ پر مکمل انحصار کرتا ہے اور وہ ایک خودمختار ریاست نہیں بلکہ امریکی پالیسی کے دائرے میں کام کرنے والی ایک معاون قوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی قیادت جو خود کو آزاد ریاست کے طور پر پیش کرتی ہے، حقیقت میں امریکہ کے بغیر اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتی۔
جوناتھن پولارڈ کو سابق امریکی بحریہ کے انٹیلی جنس تجزیہ کار کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہیں ۱۹۸۵ میں امریکہ کے ہزاروں خفیہ دستاویزات اسرائیل کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
وہ ۲۰۱۵ میں رہائی کے بعد سخت شرائط کے تحت ۲۰۲۰ تک امریکہ میں رہے، بعد ازاں ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منتقل ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پولارڈ نے اسرائیل پہنچنے کے بعد صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے بطور ہیرو استقبال حاصل کیا اور بعد میں وہ ان کے حامیوں میں شمار کیے جانے لگے، اگرچہ بعد کے برسوں میں انہوں نے نیتن یاہو پر تنقید بھی کی۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی
اگست
صدام کی بیٹی پر شام میں مسلح گروہوں کی مالی معاونت کا الزام
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:ایک شامی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق عراقی صدر
جولائی
طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن میں بحران؛امریکہ کا ایک اور طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے بعد طیارہ بردار جہاز
اگست
یوکرین روس کے نئے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے سے قاصر: لوموند
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لوموند نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی
جولائی
جاپان کے اسٹریٹجک سپر کمپیوٹر فوگاکو پر سائبر حملہ
?️ 16 نومبر 2026سچ خبریں:جاپان نے اپنے اسٹریٹجک سپر کمپیوٹر فوگاکو کی سرگرمیاں اس کے
نومبر
کسی بھی مزاحمتی محاذ کو تنہا نہیں ہونے دیں گے:یمن
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء لبنان اور فلسطین
جون
ماسکو کی جانب سے یوکرین کے بچوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: ماریا زاخارووا، ترجمان وزارت خارجہ روس نے آج بدھ کو اوکرائن
جون
علماء کی قید بحرین کی عوام کے عزمِ جہد کو قوی کرے گی : عیسیٰ قاسم
?️ 17 نومبر 2026سچ خبریں: بحرین کے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم
نومبر