صدام کی بیٹی پر شام میں مسلح گروہوں کی مالی معاونت کا الزام

صدام

?️

سچ خبریں:ایک شامی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام نے شام میں مسلح گروہوں کی حمایت کے لیے کروڑوں ڈالر منتقل کیے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایک شامی ذریعے نے کیا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام نے شام میں بعض مسلح گروہوں کی حمایت کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم منتقل کی ہے۔

شامی ذریعے نے خبر رساں ادارے المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مسلح گروہوں کے حوالے سے رغد صدام کی سرگرمیاں اور ان کی مالی معاونت، انتہا پسند گروہوں کی پشت پناہی کے پس پردہ مقاصد کے بارے میں کئی سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔

اس ذریعے نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی رغد صدام شام، عراق اور لبنان میں مسلح گروہوں کی مالی معاونت کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کر چکی ہیں۔

ذریعے کے مطابق گزشتہ ہفتے دمشق میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اردن سے آنے والے رغد صدام کے نمائندہ وفد نے شام کی عبوری حکومت کی وزارتِ دفاع کے سکیورٹی حکام، مختلف مسلح گروہوں کے کمانڈروں، جن میں فرقۃ الحمزات اور فیلق الشام شامل تھے، کے علاوہ ترکستان اسلامی پارٹی سے وابستہ غیر ملکی مسلح عناصر کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذریعے نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے نتائج تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ حالیہ سرگرمیاں ایسے مالی اور انتظامی تعاون کے سلسلے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد شام کے اندر مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ذریعے نے زور دے کر کہا کہ یہ سرگرمیاں ان معاونتوں کے پس پردہ مقاصد کے حوالے سے مزید سوالات کو جنم دیتی ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک شامی ذریعے نے دعویٰ کیا تھا کہ رغد صدام شام اور لبنان میں مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے مالی اور انتظامی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں قحط کا خطرہ پھر منڈلانے لگا

?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:فلسطین کی عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے غزہ کی مسلسل

کیف میں زور دار دھماکے ، یوکرینی دارالحکومت لرز اٹھی

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: یوکرینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سویرے دارالحکومت

شریعتمداری: بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف میزائل کی زبان ہی راہگشا ہے

?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: کیہان اخبار کے ایڈیٹر انچیف نے یہ کہتے ہوئے کہ

شمر: ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ امریکی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے: شومر

?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اقلیت کے رہنما چک شومر نے

ایران اور اس کے اتحادی جنگ کے فاتح؛ اسرائیلی اخبار کا اعتراف

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

عراق میں صیہونی خفیہ اڈے کے بارے میں عراقی فوج کا بیان

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:عراق کی سکیورٹی انفارمیشن سینٹر نے کربلا کے صحرا میں مبینہ

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

?️ 18 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ

صیونی حکومت میں حریدیوں کی فوجی خدمت سے معافی کا تنازع جاری

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں: حریدی یہودیوں انتہا پسند یہودی کو فوجی خدمت سے معافی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے