سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 43 ہزار 391 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے جاری بیان میں 7 اکتوبر سے اب تک جاری حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی اعداد و شمار پیش کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے 12 ہسپتالوں کا کام بند، شہداء غزہ کی تعداد 5500
وزارت صحت کے مطابق، ان حملوں میں 102 ہزار 347 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، جس سے ان حملوں کی شدت اور بربریت واضح ہوتی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی افواج نے 3 نئے قتل عام کیے ہیں جس میں 17 فلسطینی شہید اور 86 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں مسلسل قتل عام،شہدا کی تعداد کتنی ہو چکی ہے؟
وزارت نے اپنے بیان میں اس سنگین حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ اب بھی کچھ شہداء اور زخمی افراد ملبے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جبکہ قابض افواج امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، جس سے امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔