افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں ہے۔

انتھونی بلنکن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری نہیں کچھ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان متوقع ہے، انہوں نے کہا کہ پروگرام کی تفصیل نیٹو اجلاس میں سامنے لائی جائے گی۔

دوسری جانب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

کچھ روز قبل طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا، امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا تھا تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں نئی ​​امریکی انتظامیہ یکم مئی سے پہلے اپنے منصوبوں پر نظرثانی کر رہی ہے کیونکہ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ مئی 2021 تک افغانستان میں موجود بقیہ ڈھائی ہزار فوجی بھی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

دوسری جانب طالبان خبردار کر چکے ہیں کہ اگر امریکا انخلا کے لیے ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کرتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل

اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی درخواست کو مسترد کیا

?️ 13 فروری 2026اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کی نتن یاہو کے لیے عفو کی

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے

سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیس کر دی گئی

?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

مزاحمتی تحریک کے میزائل تل ابیب کے سر پر گرنے کے لیے تیار ہیں

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے یہ یاددلاتے ہوئے کہ

اسرائیل کی مخالفت پر بیلا حدید اور انکے اہل خانہ کو جان لیوا دھمکیاں موصول

?️ 6 اپریل 2024نیویارک: (سچ خبریں) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے

امارات، چین اور فرانس کے درمیان جنین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس

?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امارات نےاقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر Tor Vanceland

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے