عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

🗓️

بغداد (سچ خبریں) عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے عراق کو کسی امریکا اور غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے ایک بیان دیا جس میں میں انہوں نے کہ عراق سے غیر ملکی فوج کی واپسی کا فیصلہ بغداد اور واشنگٹن کے مابین تکنیکی کمیٹیوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز امریکی سینٹکام کے ایک اعلیٰ جنرل نے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں عراق سے مکمل امریکی انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یحییٰ رسول نے کہا کہ عراقی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے عراق کو کسی امریکی یا غیر ملکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور نہ دیگر جنگجوؤں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے لئے شیڈولنگ عمل میں ہے جس کا فیصلہ بغداد اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مکالمے کے تحت کیا جائے گا۔

یحییٰ رسول نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ عراق نے ملک اور عوام کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عراقی افواج دشمنوں سے لڑنے کیلئے اکیلے ہی کافی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی لیڈر شپ نے 5 جنوری 2020 کو پارلیمانی فیصلے کے تحت ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ

ریاض میں تل ابیب سے طیارے کی لینڈنگ

🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:    اسرائیل کے چینل 11 کی فضائی حدود کے نامہ

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار

🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ

غیرملکی مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری

🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی

پھانسی کی سزا یافتہ مجرموں کے متعلق لاہور سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

🗓️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزائے موت کے منتظر ذہنی

پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا

🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:پوپ فرانسس نے پہلے ایک نامعلوم کال میں اسرائیل کو غزہ

کراچی: داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے  اہم

ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم

🗓️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے