بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کرتے ہوئے پلوامہ کی طرح خود سے حملہ کرکے اس کا الزام پاکستان پر لگانا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کے خلاف شرانگیزیاں جاری ہیں اور بھارت نے پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ رچا دیا، ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اَجیت دول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنس کے ناکام ہونے اور سوالات سے بھاگنے کے لیے مودی نے کشمیر میں ڈرون سے حملے کا ڈرامہ رچا دیا۔ جس کے بعد بھارتی عوام کا اپنے وزیر اعظم نریندر مودی سے اعتماد اٹھنے لگا۔

پلوامہ میں بھی مودی نے ڈرامہ کر کے اپنے ہی لوگوں کو مروایا اور اب ایک بار پھر کشمیر کا ڈرامہ کیا گیا، کیا پھر سے الیکشن کی تیاری ہے؟ اور کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملہ ہے کیونکہ بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔

بپن راوت کی بطور سی ڈی ایس تقرری کو باقی بھارتی سروسز چیفس سیاسی تقرری مانتے ہیں اور بپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ائیر فورس اور سی ڈی ایس بپن راوت میں سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے

تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر 

?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری

شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے

ماسکو کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی وجوہات کے بارے میں روسی میڈیا کا بیان

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار نے ایک رپورٹ میں

عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر

بائیڈن کے استعفیٰ کے بعد ہیریس کی کارکردگی

?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: کملا ہیرس، نائب صدر جو بائیڈن کے مہم کے دفتر

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان

?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے