کابل فتح کرنے کے بعد طالبان کا اہم اعلان، افغان قوم کی امن و سلامتی کے لیئے پوری کوشش کریں گے

کابل فتح کرنے کے بعد طالبان کا اہم اعلان، افغان قوم کی امن و سلامتی کے لیئے پوری کوشش کریں گے

?️

کابل (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے کابل کو فتح کرنے کے بعد طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اس کے بعد ہماری پوری کوشش افغانستان کی عوام کی امن و سلامتی اور ان کی بہتر زندگی کے لیئے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومتی عہدیداروں کے فرار کے بعد صدارتی محل کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا اور اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور اب وہ ملک کی سلماتی کے لیئے ہر ممکنہ قدم اٹھانے کے لیئے تیار ہیں۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کابل میں تیز ترین پیش رفت، خوف اور افراتفری کا ماحول رہا، جس کے بعد بالآخر رات گئے بھاری ہتھیاروں سے مسلح جنگجوؤں نے خالی صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا۔

اس دوران مغربی ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالنے میں مصروف رہے جبکہ سیکڑوں افغان شہری بھی ملک چھوڑنے کے لیے کابل ایئر پورٹ پہنچے، ایک آن لائن ویڈیو طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر نے بھی فتح کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ امتحان اور ثابت کرنے کا وقت ہے، اب ہمیں یہ دکھانا ہے کہ ہم اپنی قوم کی خدمت کرسکتے ہیں اور آرام دہ زندگی اور تحفظ یقینی بناسکتے ہیں۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گروہ تنہائی میں نہیں رہنا چاہتا اور افغانستان کی نئی حکومت کی شکل جلد واضح ہوگی۔

ساتھ ہی محمد نعیم نے پر امن بین الاقوامی تعلقات رکھنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں جنگ ختم ہوچکی ہے۔

طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہم جو حاصل کرنا چاہ رہے تھے اس تک پہنچ گئے جو ہمارے ملک اور عوام کی آزادی ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی دوسروں کو نقصان پہنچائیں گے۔

خیال رہے کہ عسکریت پسند بلا مزاحمت جلال آباد فتح کرنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے تھے جہاں ان کے اقتدار کی پر امن منتقلی کے لیے افغان رہنما سے بات چیت بھی ہوئی۔

ایک طالبان رہنما نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف صوبوں سے جنگجو دوبارہ منظم ہورہے ہیں اور نیا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دینے سے قبل غیر ملکی افواج کے ملک سے جانے کا انتظار کیا جائے گا۔

شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ افغان عوام کو روزمرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی جائے اور ایسا کچھ نہ کیا جائے جس سے شہری خوفزدہ ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ملک چھوڑ کر جانے کے بعد طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جبکہ افغان اور غیر ملکی شہری انخلا میں مصروف ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے احکامات جاری کیے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ دوستانہ مذاکرات ابھی تک مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ پائے: سعودی عرب

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور

لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف

مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد 

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ

سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے اہم نکات

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت

قومی اسمبلی سے استعفوں پر پی ٹی آئی اراکین کا یو ٹرن

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی جانب

اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں

بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ

?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے