?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے مسلم امہ سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری مسلم امہ کو اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ جب تک مسجد اقصیٰ پر قابض صہیونیوں کا قبضہ قائم ہے، اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے اور القدس اور مسجد اقصیٰ کا گھیراؤ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط اور قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے روکے جانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ الصبری نے کہا کہ میں قابض صہیونیوں پر واضح کردوں کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہیں، مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ہے جس پر کسی دوسرے مذہب کی مذہبی اجارہ داری کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد مسلسل مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کررہا ہے۔
الشیخ عکرمہ صبری نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم سےغزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ہمیشہ کفار کے محاصروں کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرکے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔
الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری فلسطینی قوم اور مسلم امہ غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
مشہور خبریں۔
کیا عراق اور شام کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کا حق نہیں ہے؟
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:فٹ بال ورلڈ فیڈریشن نے عراق اور شام کو ورلڈ کپ
جولائی
پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں، بیرسٹر علی ظفر
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ
مئی
عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
حکومت نے بجلی پر ٹیکس عائد کر دیا
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی
اگست
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:رفح کراسنگ کے میڈیا ڈائریکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ
نومبر
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری