ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

ایرانی پاسداران کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

🗓️

تہران (سچ خبریں)  ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اس جنگ میں بہت بڑی کامیابی ملے گی اور پہلی بار ایسا ہوا کہ کہ صہیونی تہہ خانوں میں چھپ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں امام حسین (رض) اسکوائر پر فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے جو پتھروں سے نہیں بلکہ میزائلوں سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے اور جن لوگوں نے اسرائیل پر بھروسہ کیا ہوا تھا وہ خود شرمندہ ہوگئے اور مزاحمتی گروہوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے اور فلسطین ایک عظیم کامیابی تک پہونچ گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا تھا کہ اسرائیل نابودی کی جانب گامزن ہے اور بیت المقدس دنیا کے سامنے واضح اور روشن ہوچکا ہے اور امریکا اور یورپ میں فلسطینیوں کی حمایت میں عوام میدان میں آچکی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو ایک ناکام اور بوکھلاہٹ کا شکار بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمتی گروہوں کے سامنے 5 منٹ تک بھی نہیں ٹک پایا اور 5 منٹ کے اندر اندر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرف اس بار بھی عملی طور پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم انقلاب اسلامی کے شہیدوں، دفاع مقدس کے شہیدوں اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامی مزاحمت کے شہیدوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دل اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہیں،آج  ہم سبھی فلسطینی ہیں، ہم آپ کے ساتھ اور آپ کے جوانوں کے ساتھ  ہیں، جب آپ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل فائر کرتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں اور جب آپ  شہداء کی تشییع کرتے ہیں اس وقت بھی ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، ہم فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک آپ کے ساتھ ہیں اور ہمارا آپ کے ساتھ یہ دائمی عہد ہے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ دو سال سے اسرائيل کی غاصب حکومت اس تصور میں تھی کہ بیت المقدس پر اس نے آرام کے ساتھ قبضہ کرلیا ہے اور اس نے خطرات سے عبور کرلیا ہے اور امریکہ نے اسے ناقابل تسخیر بنادیا ہے اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرلیا ہے ۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے تمام باطل خوابوں کو چکنا چور کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے اور امریکہ بھی اسرائیل کی فریاد کو نہیں پہنچ پائےگا۔

مشہور خبریں۔

افغان خواتین مردوں کے بغیر سفر نہیں کرسکتیں: طالبان کا حکم

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے افغان شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں

آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں مگر اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر دفاع

🗓️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر

ثنا جاوید نے شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی، شوہر پر فخر

🗓️ 22 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی

ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت

پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے تمام شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولیت میسر آئی ہے:عمران خان

🗓️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ماسوائے سندھ ملک کے

کونڈولیزا رائس نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، یوسف رضا گیلانی

🗓️ 2 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف

خطے میں چینی اثر و رسوخ کا خوف، امریکا نے متعدد ممالک سے رابطے برقرار کرنا شروع کردیئے

🗓️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے خطے میں چین کی بڑھتی عسکری اور

صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش

🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے