صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شهاب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ عاموس یادلین نے کہا کہ نیتن یاہو نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور جنگ کے نازک موڑ پر یوآف گالانٹ کو وزارتِ دفاع سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی احمقانہ غلطی نے اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھولے

یادلین نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں سے اسرائیل کے اندر گہرا داخلی انتشار پیدا ہوا ہے، جو ایک خطرناک سکیورٹی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس کا فائدہ ہمارے دشمن اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو نے یوآف گالانٹ کی برطرفی کے ذریعے اسرائیل کی سکیورٹی کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ گالانٹ فوجی سروس سے فرار کے قانون کے خلاف تھے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر زور دے رہے تھے۔

صیہونی کابینہ کو عوام اور عالمی سطح پر خاص طور پر امریکہ کے ساتھ گہری عدم اعتمادی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان کی جنگ میں اسرائیلی فوج مشکلات کا شکار، داخلی اختلافات اور جانی نقصان میں اضافہ

یادلین نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو ممکن ہے کہ داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک کے سربراہ اور کابینہ کے قانونی مشیر کو بھی ہٹا دیں تاکہ اپنے خلاف جاری تحقیقات کو ناکام بنا سکیں اور عدالتی نظام کے خلاف بغاوت کی راہ ہموار کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر

🗓️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر

ہم نے بہت لچک کا مظاہرہ کیا:حماس

🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے

یورپی یونین میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یوروپی بارڈر پروٹیکشن ایجنسی فرنٹیکس نے اطلاع دی ہے کہ اس

ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے

🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

🗓️ 2 اگست 2021مظفر آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی

عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس

🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی

جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ

🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی

قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے