?️
سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 10 ستمبر بروز منگل کو پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، امریکہ کے موجودہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کامالا ہیرس اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ آج کچھ ہی دیر میں اپنا پہلا انتخاباتی مناظرہ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
رپورٹ کے مطابق، یہ مناظرہ امریکی وقت کے مطابق منگل کی رات اور گرینویچ کے وقت کے مطابق بدھ کی صبح کو ہوگا، جب کہ امریکی انتخابات کے انعقاد میں دو ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔
دونوں امیدوار اس مناظرے کے ذریعے امریکی صدارتی کرسی حاصل کرنے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کامالا ہیرس آج شام اپنے پہلے صدارتی مناظرہ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
اس مناظرہ کے دوران دونوں امیدواروں کے لیے خطرات زیادہ ہیں اس لیے کہکمالا ہیرس کو انتخابات میں شامل ہوئے صرف سات ہفتے ہوئے ہیں اور ان کے پاس ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وقت کم ہے۔
دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مباحثے میں وہی قوانین اور فارمیٹ اپنائے جائیں گے جو جون میں ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان مناظرہ میں استعمال کیے گئے تھے، جن میں مائیکروفون خاموش کرنے کا قانون بھی شامل ہے (جس قانون میں تبدیلی کے لیے ہیرس کی انتخابی مہم کوشاں تھی)۔
مزید پڑھیں: ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان 4 فیصد کا فرق
یہ مناظرہ اے بی سی نیوز کی میزبانی میں ہوگا اور این بی سی نیوز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا،مناظرہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 90 منٹ تک جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
اوباما بھی کورونا سے نہیں بچ سکے
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: اوباما نے ٹویٹر پر عربی 21 کے حوالے سے لکھا
مارچ
سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں
جون
23 مارچ یوم پاکستان، یوم تجدید اور یوم قرارداد پاکستان
?️ 23 مارچ 2021(سچ خبریں) 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں قراردادِ
مارچ
غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ متوقع
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:سلامتی کونسل آج غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی
نومبر
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی ربی لاپتہ
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ
نومبر
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے اماراتی وفد کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:آج پیر، 20 فروری کو متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے
فروری