?️
تل ابیب (سچ خبریں) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک کے بغیر موٹر سائیکل کی ایک ریلی اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنا مہنگا پڑگیا اور ان پر 110 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور ایک وزیر تارسیسیو گومیز کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی میں شریک تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے تاہم اس دوران تینوں نے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ صدر نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر ملکی عدالت نے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک نہ پہننے پر 110 ڈالر جرمانہ عائد کیا جب کہ ان کے بیٹے اور وفاقی وزیر پر بھی اتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا، برازیل کے صدر پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسری بار جرمانہ کیا گیا ہے۔
برازیل کے صدر کورونا کے حوالے سے مضحکہ خیز اور متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور کئی بار ہزیمت اُٹھا چکے ہیں۔ فائزر کی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس نہ ہونے کے دعویٰ پر صدر جیئر بولسونارو نے کہا تھا کہ ویکسین لگنے سے کوئی مگر مچھ بھی بن جائے تو کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دیگر ممالک کے سربراہان کو بھی اپنی ہی ریاست میں جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چلی کے صدر سبستیان پنیرا کو عوامی مقام پر ماسک نہ پہننے پر 3 ہزار 500 ڈالر اور ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو 2 ہزار 300 ڈالر جرمانہ بھرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق، ملکی آبادی کے صرف 12 فیصد افراد کو کوڈ – 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں موصول ہوئی ہیں، اور بہت سے برازیل کے ماہرین کا خیال ہے کہ ماسک صرف اسی صورت میں چھوڑا جاسکتا ہے جب آبادی کی اکثریت کو ویکسین لگائی جائے۔


مشہور خبریں۔
سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے، فیصلہ کریں، رشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ
?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے
جنوری
صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا
دسمبر
سیکڑوں بین الاقوامی تنظیموں اور شخصیات کی غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے یمن کے مؤقف کی حمایت میں
جون
پوپ فرانسس کی عراقی شیعہ رہنما کے لیے ایک اہم بات
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے ٹویٹ کیا کہ آیت
مارچ
عرب نیشنل کانگریس کیا کہتی ہے صیہونی ریاست کے بارے میں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے بیروت میں اپنے اجلاس کے اختتام
اگست
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
بائیڈن صیہونی حکومت کے ساتھ ہیں یا مظاہرین کے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کی صورتحال
جولائی
ڈیمونا کی معلومات ایرانیوں کو فروخت کی گئیں: عبرانی میڈیا
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے لکھا ہے کہ 29 سالہ انجینئر
مارچ