جولانی فورسز کی خونی یلغار

جولانی فورسز کی خونی یلغار

?️

سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی سے وابستہ مسلح گروہ نے 200 سے زائد شہریوں کو قتل کر دیا۔ 

عینی شاہدین گھر گھر لوٹ مار، آگ زنی اور نوجوانوں کے سرِ عام قتل کی تفصیل بیان کرتے ہیں، جبکہ اسرائیل دروزیوں کے تحفظ کے نام پر شام کی نئی تقسیم کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
عینی شاہدین نے قطر کے ویب پورٹل العربی الجدید کو بتایا کہ جولانی سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے گھروں پر دھاوا بول کر نوجوانوں کو والدین کے سامنے گولیوں سے بھون دیا، پھر مکانات اور دکانیں نذرِ آتش کر کے قیمتی سامان لوٹ لیا۔
پیر کی صبح سے جولانی فورسز کی لشکر کشی کے بعد دروزیوں کا صوبہ سویداء میدانِ جنگ بن چکا ہے، سلامتی کے بہانے شروع ہونے والا آپریشن تیزی سے عام شہریوں کے قتلِ عام میں بدل گیا؛ کوئی قانونی یا انسانی تحفظ موجود نہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، شمالی محلہ الباشا میں خاندان قرضاب کے تین نوجوانوں کو والدین کی آنکھوں کے سامنے گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ایک گواہ نے بتایا کہ میں نے ماں کی چیخ سنی، پھر فائرنگ کی آواز آئی۔ باہر نکلا تو تین لاشیں فرش پر پڑی تھیں اور بندوقیں ان کے سروں پر تنی تھیں،ان میں سے ایک نوجوان بیرونِ ملک مقیم تھا اور ہفتہ پہلے ہی اہلِ خانہ سے ملنے آیا تھا۔
شہر کے سماجی مرکز، مہمان خانہ آلِ رضوان پر یلغار کے دوران مسلح افراد نے مردوں کو عورتوں سے جدا کیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے نو بے گناہوں ، جن میں کئی بزرگ بھی شامل تھے،کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قریبی عمارت میں موجود ایک گواہ نے بتایا کہ بجلی اور مواصلات یک دم منقطع ہو گئے؛ ایمبولینس کو اطلاع دینا بھی ممکن نہ تھا۔
جلتی بلتی سڑکوں پر زخمیوں کی مدد کو دوڑتی مشہور امراضِ جلد کی ماہر ڈاکٹر فاتن ہلال بھی شمالی چوراہے العنقود میں گولی کا نشانہ بن گئیں۔ ان کے صحافی شوہر مطیع السمان کا کہنا ہے کہ فاتن کے پاس انسانیت اور طبی آلات کے سوا کچھ نہ تھا، پھر بھی اسے گولی مار دی گئی۔
المجیمر گاؤں کے رہائشی ابوعلی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند پچھلے دروازے سے چیختے ہوئے گھسے، ہر چیز اٹھا لی، تکیے تک نہیں چھوڑے، مرکزی سڑک پر دکانوں کو لوٹ کر آگ لگا دی۔
اسی گاؤں میں شیخ ابوحمزہ اور اُن کے تین بیٹوں کی جلی ہوئی لاشیں گھر کے ملبے سے ملیں، جبکہ چھتوں پر موجود اسنائپر کسی بھی حرکت پر فائر کھول دیتے تھے۔
منگل کی شام نام نہاد جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد جھڑپیں پھر بھڑک اٹھیں۔ اطلاع ہے کہ سویداء کے قومی اسپتال میں سکیورٹی اہلکاروں کو مسلح گروہوں نے گھیر رکھا ہے؛ اُن کی حالت نامعلوم ہے۔ مقامی ذرائع نئے اور زیادہ خونی دور کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
جولانی حکومت کی چشم پوشی کے سائے میں اسرائیل جنوبی شام پر مکمل گرفت مضبوط کرتا جا رہا ہے۔ دروزیوں کے تحفظ کے نام پر اسرائیلی فضائیہ نے پیر سے سویداء پر لگاتار بمباری کی اور شام کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
صہیونی کابینہ کے تحقیر آمیز بیانات اسی مہم کا حصہ ہیں، ایسے میں جب جولانی کے اسرائیلی حکام سے جلد معمول کے تعلقات کی خبریں زبان زد عام ہیں۔
دروزی برادری خوف، بجلی کی بندش اور ایمبولینس کی معطلی کے باعث شدید بے بسی کا شکار ہے، شہری سوال کرتے ہیں کہ یہ خونی چکر کب رکے گا؟ کتنی لاشیں ملبے تلے ہیں؟ تباہ شدہ املاک کا ازالہ کون کرے گا؟
مبصرین متنبہ کرتے ہیں کہ جولانی حکومت اپنی دہشت گردانہ فطرت مزید نہیں چھپا سکتی، اور خدشہ ہے کہ گذشتہ ماہ علوی اکثریتی ساحلی قصبوں میں ہونے والے قتلِ عام کا منظرنامہ اب سویداء کے دروزیوں پر مسلط کیا جا رہا ہے، اسرائیل اسی بد امنی کو شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، جبکہ جولانی کی کمزوری اور امریکی پشت پناہی اس منصوبے کو آسان بنا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

بڑی دیر سے آئے برخوردار

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت کی۔

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکمراں

9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، پی ٹی آئی

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا

2021 اور سعودی عرب کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مایوسی

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد

اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو تباہ نہیں کرسکتا: امریکی میڈیا

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی غزہ اور لبنان میں اپنے جنگی اہداف

وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل

رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب

نیتن یاہو کی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے نئی شرائط

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:ایک عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے